کراچی: 25 اپریل – کراچی میں قائم امریکی قونصلیٹ نے 22 اپریل کو یوم الارض کے موقع پر”ساؤنڈ دی الارم” کے عنوان سے نیا گانا اور میوزک وڈیو جاری کررہی ہے، جس میں ماحولیاتی تبدیلیوں کے تباہ کن اثرات اور ان کا مقابلہ کرنے کی ضرورت پر خصوصی توجہ کو اجاگر کیا گیا ہے۔ دنیا بھر میں 22 اپریل کو "ارتھ ڈے” منایا جاتا ہے تاکہ ہماری زمین کو درپیش ماحولیاتی خطرات کے متعلق آگاہی پیدا کی جا سکے۔ "ساونڈ دی الارم” گانے کیلئے امریکی وزارت خارجہ کیجانب سے تعاون کیا گیا ہے، جبکہ امریکا کے مشہور سنگر ائیرن انگلش اور پاکستانی گلوکار علی گل پیر نے سروں کے سنگم کا جادو جگایا ہے۔ گانے میں دنیا کے تمام لوگ اوراداروں سمیت اقوام عالم کو یاددہانی کرائی گئی ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی کو کم کرنے کیلئے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ، اس کیساتھ پاکستان میں 2022ء کے دوران سیلابی تباہکاریوں جیسی قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے مدد کرنا ہوگی۔ ماحولیاتی تبدیلی کے باعث درپیش چیلینجز اور بحرانوں سے نمٹنے کے اقدامات کو امریکی خارجہ پالیسی میں مزکزی اہمیت حاصل ہے اور امریکا کی جانب سے دھرتی کی بقاء و تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے پاکستان کیساتھ اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔ اس گانے میں سبق آموز اور غیرمعمولی پیغام ملاحظہ فرمائیں۔
Sound the Alarm – Earth Day anthem – YouTube
کوئی بھی ملک ماحولیاتی تبدیلی کے چیلینجز کا انفرادی طورمقابلہ نہیں کر سکتا، اس لیئے اتحادی ممالک کو جامع اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ پاکستان کے بہتر مستقبل و معاشی ترقی کیلئے پاکستان اور امریکا کی مشترکہ کاوشوں کی طویل تاریخ ہے۔ امریکا-پاکستان "سبز اتحاد” فریم ورک [U.S.-Pakistan “Green Alliance” framework]زراعت، شفاف توانائی اور صاف پانی کی فراہمی سے متعلق تعاون بڑھانے کا کام انجام دیتا ہے۔ امریکی حکومت پاکستان کیساتھ تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتی ہے، کیونکہ یہ تعاون ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کی استعداد میں اضافہ اور تجدید توانائی کو جاری رکھنے کیساتھ مشترکہ معاشی ترقی کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔