یکم اکتوبر ۲۰۲۰ء سے اسٹوڈنٹ ویزا سروس بحال

یکم اکتوبر ۲۰۲۰ء سے اسٹوڈنٹ ویزا سروس بحال

اسلام آباد ( ۲۸ ستمبر۲۰۲۰ ء) ۔ انتظار کی گھڑیا ں ختم!   اسلام آباد میں امریکی سفارتخانہ مسرت کے ساتھ اعلان کر رہا ہے کہ ہم یکم اکتوبربروز جمعرات سے  امریکی سفارتخانہ اسلام آباد اورامریکن قونصل خانہ کراچی میں اسٹوڈنٹ ویزا خدمات بحال کر رہے ہیں۔

پاکستان اورامریکہ کے درمیان تعلیمی تبادلوں کی دیرینہ روایت ہمارے لیے باعث فخرہے۔ لگ بھگ آٹھ ہزار پاکستانی طالبعلم ہروقت امریکہ کی یونیورسٹیوں اورکالجوں میں زیرِ تعلیم ہوتے ہیں اورہم امریکہ میں حصول تعلیم کے خواہش مند مزید طالبعلموں کا خیر مقدم کریں گے۔

اسٹوڈنٹ ویزا کا اجراء پاکستان میں امریکی سفارتی مشن کی اولین ترجیح ہے۔ ہم نے گزشتہ چند مہینے ویزادرخواست گزاروں اور اپنے ملازمین کی کووڈِ۔۱۹ سے تحفظ کے لیے حفاظتی اقدامات پرصَرف کیے ہیں۔  اس پس منظر میں، ماسک پہننا اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے حفاظتی  اصولوں کی پاسداری لازمی ہے۔

حالات سازگار ہوتے ہی ہم دیگر نوعیت کی ویزا درخواستوں پربھی کام   کا آغاز کردیں گے۔   درخواست گزار معلومات حاصل کرنے کیلئے درج ذیل ویب سائیٹ ملاحظہ کرسکتے ہیں:

https://www.ustraveldocs.com/pk/index.html

مزید تفصیلات اوردیگر سوالات کے جوابات  جاننے کے لیے درج  ذیل ویب سائیٹ ملاحظہ  کیجئے:

https://www.ustraveldocs.com/pk/pk-gen-faq.asp

https://travel.state.gov/content/travel/en/us-visas/study/student-visa.html