اسلا م آباد (۱۶ ِجنوری، ۲۰۱۸ء) __ امریکی نائب معاون وزیر خارجہ برائے جنوبی و وسط ایشیائی امور،سفیر ایلس ویلز نے ۱۵ اور ۱۶ جنوری کو اسلام آباد ک

اسلا م آباد   (۱۶ ِجنوری،  ۲۰۱۸ء) __    امریکی نائب معاون وزیر خارجہ برائے جنوبی و وسط ایشیائی امور،سفیر ایلس ویلز نے ۱۵ اور ۱۶ جنوری کو اسلام آباد کا دورہ کیا۔ ایلس ویلز نے پاکستانی سرکاری حکام سےملاقاتوں کے دوران پاکستان کے ساتھ تعلقات کو ایک نئی جہت کی جانب گامزن کرنے کی ضرورت پر زور دیا، جومستحکم اور خوشحال خطہ کی منزل کے حصول کے باہمی مفاد پر مبنی ہوں۔  دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی نمایاں قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے نائب معاون وزیر ویلز نے کہا کہ جنوبی ایشیا کے بارے میں امریکی حکمت عملی ایک مستحکم اور پُر امن افغانستان کے قیام ، جنوبی ایشیا میں داعش کو شکست دینے اور پاکستان اور امریکہ کے لئے مشترکہ خطرہ بنے ہوئے دہشت گردوں کو شکست دینے کے موقعہ کی عکاسی کرتی ہے۔ نائب معاون وزیر ویلز نے حکومتِ پاکستان پر زور دیا کہ وہ اپنی سرزمین پر حقانی نیٹ ورک اور دوسرے دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کے مسئلہ پرتوجہ دے