امریکا اور سندھ حکومت کی جانب سے جیکب آباد شہر میں پینے کے صاف پانی اور نکاسی آب کا نظام بہتر بنانے کیلئے 40 ملین ڈالر کے منصوبہ پر عمل درآمد کیلئے دس

3 فروری 2020
رابطہ: سڈنی اسمتھ
فون: 021 3527 5000

فوری اجرا کیلئے

امریکا اور سندھ حکومت کی جانب سے جیکب آباد شہر میں پینے کے صاف پانی اور نکاسی آب کا نظام بہتر بنانے کیلئے 40 ملین ڈالر کے منصوبہ پر عمل درآمد کیلئے دستخط

کراچی – یو ایس ایڈ کی مالی معاونت سے سندھ میونسپل سروس پروگرام (MSP) کے تحت جیکب آباد کے شہری پینے کے صاف پانی اور نکاسی آب کے بہتر نظام سے مستفید ہو سکیں گے۔

یو ایس ایڈ کی مشن ڈائریکٹر جولی کونن اور سندھ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے چیئرمین محمد وسیم نے جیکب آباد کے نکاسی آب کے نظام کی بحالی و بہتری کیلئے 40 ملین ڈالر کے منصوبے پر عمل درآمد کرنے کیلئے دستاویز پر دستخط کردیے۔

سندھ میونسپل سروس پروگرام کے توسط سے جیکب آباد کے تین لاکھ رہائشیوں کو پینے کا صاف پانی، بہتر نکاسی آب، صفائی ستھرائی اور کوڑا ٹھکانے لگانے کا انتظام دستیاب ہوگا۔

اس مقصد کیلئے وزیر اعلى ہاؤس میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں وزیر اعلى سندھ سید مراد علی شاہ، قائم مقام امریکی قونصل جنرل جیک ہلمیئر اور یو ایس ایڈ کے ڈپٹی مشن ڈائریکٹر کلے ایپرسن نے شرکت کی اور سندھ کے عوام کی بہتری کیلئے مل کر کام کرتے رہنے کا عزم دہرایا۔

USAID کے پروگراموں کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کریں: www.usaid.gov/Pakistan