Flag

An official website of the United States government

امریکا اور پاکستان کی جانب سے کرونا وبا کا مقابلہ کرنے کیلئے سندھ میں کمانڈ اور کنٹرول سنٹر کا قیام
کی طرف سے
2 منٹ پڑھیں
اکتوبر 30, 2023

 

18 فروری 2021
رابطہ: برٹنی اسٹیورٹ
فون: 021 3527 5000

فوری اجرا کیلئے

امریکا اور پاکستان کی جانب سے کرونا وبا کا مقابلہ کرنے کیلئے سندھ میں کمانڈ اور کنٹرول سنٹر کا قیام

کراچی – امریکی حکومت نے صوبے میں کروناوائرس کا مقابلہ کرنے کیلئے ذریعہ یو ایس ایڈ ایک جدید سہولیات سے لیس کمانڈ اور کنٹرول سنٹر قائم کرکے سندھ حکومت کے سپرد کردیا ہے۔

اس سلسلے میں منعقدہ ایک نیم ورچوئل تقریب میں سندھ کی صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرہ فضل پیچوہو اور یو ایس ایڈ کے سندھ اور بلوچستان کے صوبائی ڈائریکٹر جیمز پیریز نے شرکت کی۔

پاکستانی حکومت کی جانب سے کروناوائرس سمیت دوسرے وبائی امراض کا مقابلہ کرنے کیلئے کیے گئے اقدامات کو مضبوط تر بنانے کیلئے یو ایس ایڈ، چاروں صوبوں اور دو ریجنز کے صحت سیکریٹیریئٹ میں کمانڈ اور کنٹرول سنٹر قائم کرنے کیلئے وفاق اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ شراکتداری کرے گا۔ سندھ کمانڈ اور کنٹرول سنٹر کے قیام سے موجودہ حالات میں کرونا کی وبا اور مستقبل میں عوامی صحت سے متعلق دوسرے خطرات سے نمٹنے کیلئے بہتر نگرانی اور فیصلہ سازی کرنا ممکن ہوسکے گا۔

اس موقعہ پر سندھ اور بلوچستان کے صوبائی ڈائریکٹر جیمز پیریز کا کہنا تھا کہ، “کمانڈ اور کنٹرول سنٹر بہتر حکمت عملی اور پالیسی سطح پر رہنمائی فراہم کرے گا جس سے وبائی امراض کی روکتھام، وقت پر ان کی تشخیص اور اس بارے میں متعلقہ حلقوں کو آگاہ کرنے میں مدد مل سکے گی۔ کروناوائرس کے خلاف اشتراک ہمارے مشترکہ حدف کے حصول کی جانب ایک اور قدم ہے جس کے تحت ہم سندھ حکومت کے ساتھ مل کر صوبے میں صحت کی بنیادی ضروری خدمات فراہم کرکے عوام کی زندگی محفوظ کررہے ہیں۔”

یو ایس ایڈ کے منصوبوں کے بارے میں مزید جاننے کیلئے مہربانی کرکے www.usaid.gov/Pakistan پر جائیں۔

###