8 مارچ 2021
رابطہ: برٹنی اسٹيورٹ
فون: 021 3527 5000
فوری اجرا کیلئے
امریکا اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن پاکستان نے مشترکہ طور پر خواتین کا عالمی دن منایا
کراچی – پاکستان میں امریکی مشن اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن (HEC) نے مشترکہ طور پر یو ایس ایڈ کی "ضرورت اور قابلیت پر مبنی اسکالرشپ پروگرام (MNBSP) کے تحت وظائف وصول کنندہ طالبات کے ہمراہ خواتین کا عالمی دن منایا گیا۔
یو ایس ایڈ کے سندھ اور بلوچستان کے ڈائریکٹر جیمز پیریز اور HEC کی ایگزیکیوٹِو ڈائریکٹر شائستہ سہیل نے یو ایس ایڈ کے مذکورہ اسکالرشپ پروگرام (MNBSP) کی تعریف کرتے ہوئے اسے معاشی طور پر پسماندہ علاقوں سے تعلق رکھنے والی لڑکیوں کیلئے اعلی تعلیم حاصل کرنے کا موثر قدم قرار دیا۔
اس موقع پر بات کرتے ہوئے یو ایس ایڈ کے جیمز پیریز کا کہنا تھا کہ "کوئی بھی سماج تب تک ترقی نہیں کرسکتا جب تک وہ خواتین اور مردوں کو برابری کی بنیاد پر مواقع، وسائل اور زندگی میں آگے بڑھنے کے ذرائع فراہم نہیں کرتا جس سے وہ اپنی زندگی سنوارنے کے ساتھ ساتھ اپنے کنبہ اور برادری کیلئے بھی کچھ کرسکیں۔ ہمیں اطمینان ہے کہ ہمارے ضرورت اور قابلیت کی بنیاد پر ملنے والی اسکالرشپ کے پروگرام کے تحت ہم نے اعلی تعلیم کی کمیشن کے ساتھ شراکتداری کرکے خواتین کیلئے اعلی تعلیم حاصل کرنے کے راستے میں موجود خلا کو کم کیا ہے۔”
ڈاکٹر شائستہ سہیل نے پروگرام کی افادیت کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ، "یو ایس ایڈ نے یہ اسکالرشپ پروگرام شروع کرکے لڑکیوں کیلئے اعلی تعلیم حاصل کرنے کا راستہ ہموار کیا ہے جوکہ قابل تعریف عمل ہے۔”
اس موقع پر سکھر آئی بی اے، سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام، آئی بی اے کراچی اور مہران یونیورسٹی جامشورو کے اسی اسکالرشپ کی توسط سے فارغ التحصیل طلبا و طالبات بھی موجود تھے جنہوں نے حاضرین کو اپنے تجربات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے یو ایس ایڈ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام کے توسط سے بشمول انکےکئی اور طلبا و طالبات نے ایک روشن مستقبل کی جانب سفر شروع کیا ہے۔
یو ایس ایڈ اپنے MNBSP پروگرام کے تحت 2004 سے لیکر اب تک قابل لیکن معاشی طور پر پسماندہ خواتین کو وظائف دے کر HEC کی ان کوششوں میں ساتھ دے رہا ہے جس کے تحت وہ پاکستانی جامعات میں برابری کی بنیاد پر اعلی تعلیم فراہم کرنے میں مشغول ہے۔ ان وظائف کی تعداد بڑھا کر 3500 کی گئی ہے۔ جن شعبہ جات میں یہ وظائف دیئے جاتے ہیں ان میں پورے پاکستان کے 30 سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے زراعت، انجنیئرنگ، طب اور سوشل سائنس کے شعبہ جات شامل ہیں۔
یو ایس ایڈ کے پروگراموں کے بارے میں مزید جاننے کیلئے برائے مہربانی www.usaid.gov/Pakistan پر جائیں۔
###