امریکا کا یوم آزادی پاکستانی اور امریکی فنکاروں کی جانب سے موسیقی کے حسین امتزاج سے منایا گیا

4 جولائی 2021
رابطہ: برٹنی اسٹورٹ
فون: 021 3527 5000

فوری اجرا کیلئے

 

امریکا کا ۲۴۶واں یوم آزادی کا جشن پاکستانی اور امریکی فنکاروں کی جانب سے موسیقی کے حسین امتزاج سے منایا گیا

کراچی: امریکی قونصل خانہ کراچی اورآرٹس کاؤنسل آف پاکستان کراچی کی باہمی شراکت سے امریکا کا ۲۴۶واں یوم آزادی منانے کیلئے ایک آنلائن میوزیکل کانسرٹ کا انعقاد کیا گیا۔

اس تقریب میں پاکستانی اور امریکی گانوں سمیت دونوں ممالک کی موسیقی کا خوبصورت سنگم بھی پیش کیا گیا جس سے ایک بار پھر اس بات کو تقویت ملی کہ موسیقی لوگوں کو جوڑتی ہے۔ امریکا سے تعلق رکھنے والے بینڈ میری میک برائیڈ نے پاکستانی قومی ترانہ گانے کے علاوہ امریکی پاپ اور راک موسیقی سے دیکھنے والوں کے دل لبھائے۔ کراچی سے تعلق رکھنے والے ساؤنڈز آف کولاچی نے امریکی قومی ترانہ گایا۔ اس کے علاوہ کراچی فوک آرکیسٹرا نے احسن باری کی رہنمائی میں سندھ اور بلوچستان کی موسیقی پیش کی جس میں مائی ڈھائی، ارمان رحیم اور وہاب بگٹی نے اپنے فن کا شاندار مظاہرہ کیا۔ کانسرٹ میں پاکستانی فنکار محمد خان اور امریکی فنکار بین رائیٹ کی موسیقی کا خوبصورت سنگم بھی دیکھنےکوملا جس میں انہوں نے بلوچی بینجو اور امریکی بلوگراس بینجو کے ساز کو ملا کر ایک حسین دھن ترتیب دی۔

امریکی قونصل جنرل رابرٹ سلبرسٹین نے ناظرین کا استقبال کیا اور امریکا اور پاکستان کے مضبوط تعلقات پر روشنی ڈالتے ہوئےکہا کہ، "آپ سب کا شکریہ کہ آپ نے ہماری آزادی کے اس فلسفے کو عزت بخشی جوکہ اس دن کے ساتھ وابسطہ ہے جسکی وجہ سے امریکا اور پاکستان کے تعلقات فروغ پارہے ہیں۔ امریکا تعلیم اور لوگوں کے باہمی تعلقات مضبوط اور بہتر بنانے، خواتین کو بااختیار بنانے، ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے اور کروناوائرس کے چیلنجز پر قابو پانے کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات کی حمایت جاری رکھے گا۔ امریکا اور پاکستان اس وقت اور مضبوط ہوتے ہیں جب مل کر کام کرتے ہیں۔”

مذکورہ تقریب کی رکارڈنگ امریکی قونصل خانہ کراچی کے فیس بک پیج پر دیکھی جاسکتی ہے۔

###