امریکا کی کمرشل سروس کے تحت پاکستانی تجارتی وفد کی امریکا میں قدرتی مصنوعات کی نمائش میں شرکت

امریکی کمرشل سروس(USCS)  کے تحت پاکستان کی کمپنیوں کا ایک وفد Natural Products Expo West/Engredea (NPEW) کانفرنس میں شرکت کر رہا ہے، یہ کانفرنس امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر اناہیم میں 8 سے 11 مارچ 2018ء تک منعقد کی گئی ہے۔

این پی ای ڈبلیو خام مال سے تیار مصنوعات تک، قدرتی و نامیاتی اشیا کی مارکیٹ کی سب سے اہم نمائش ہے جس میں اس شعبے سے وابستہ تقریبا 80 ہزار افراد شرکت کرتے ہیں۔ تین روزہ ایونٹ میں دنیا کے مختلف ممالک سے بڑی تعداد میں نمائش کنندگان اور خریدار حصہ لیتے ہیں۔ یہ نمائش رابطے بڑھانے اور خرید و فروخت کے بے مثال مواقع فراہم کرتی ہے کیوں کہ ایونٹ کے دوران 50 ہزار سے زائد مصنوعات کی نمائش، مارکیٹنگ اور خریدوفروخت ہوتی ہے۔

نمائش میں شرکت کرنے والی پاکستانی کمپنیوں کویہ موقع ملے گا کہ وہ نیچرل اور آرگینک مصنوعات کے شعبے کی گہری واقفیت اور خاص طور پر امریکا سے بزنس کے مزید مواقع حاصل کرسکیں۔ پاکستان ان 65 سے زائد وفود میں شامل ہے جو امریکی کمرشل سروس کے تحت اس کانفرنس میں شرکت کررہے ہیں۔

امریکی کمرشل قونصلر اسٹیو نوڈSteve Knode  نے پاکستان کی کمپنیوں کے لیے اس کانفرنس کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ’’ اس کانفرنس میں پاکستانی وفد کو لے جانا ہمارے اس عزم کا حصہ ہے کہ اس شعبے میں امریکا کی بہترین ٹیکنالوجی اور مصنوعات کو پاکستان میں متعارف کرایا جائے جس سے پاکستان میں نیچرل اور آرگینک مصنوعات کے شعبے کو فروغ ملے۔

امریکا پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے، دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تجارت سال 2017ء میں 6.4 ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ چکی ہے۔ گزشتہ سال یو ایس کمرشل سروس کے تحت پاکستانی وفود کو امریکا میں 10 سے زائد تجارتی نمائشوں میں شرکت کرائی گئی۔

این پی ای ڈبلیو کے بارے میں مزید جاننے کے لیے یہ ویب سائٹیں ملاحظہ کیجیے۔

www.expowest.com اور www.engredea.com

08 مارچ 2018ء

رابطہ: کرش داس

فون نمبر: 35275000-021

برائے فوری اجرا