امریکہ۔پاکستان شراکت میں وسعت کے لئے امریکہ کی آرمی سینٹرل کمانڈ کے وفد کا دورہ پاکستان

LTG Garrett, third from right, and members of his delegation meet with Pakistani Army officials at the National Counter Terrorism Centre.

اسلا م آباد  (۱۶   اگست،  ۲۰۱۷ء) __   امریکہ کی آرمی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈنگ جنرل لیفٹننٹ جنرل مائیکل گیریٹ کی قیادت میں ایک چھ رکنی وفد نے اس ہفتے پاکستان کا تین روزہ دورہ کیا۔ یہ لیفٹننٹ جنرل گیرٹ کا پاکستان کا پہلا دورہ ہے۔

اسلام آباد میں قیام کے دوران لیفٹننٹ جنرل گیریٹ اور وفد نے آرمی جنرل ہیڈ کوارٹرز میں پاک فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف، ڈائریکٹر جنرل آف ملٹری ٹریننگ اور ڈائریکٹر جنرل آف ملٹری آپریشنز سے ملاقاتیں کی۔ لیفٹننٹ جنرل گیریٹ نے ڈائریکٹر جنرل آف جوائنٹ اسٹاف اور ڈائریکٹر جنرل آف جوائنٹ ویلفیئر اینڈ ٹریننگ سے بھی ملاقات کی اور آپریشنز، تربیت اور دیگر شعبوں میں امریکہ اور پاکستان کے درمیان فوجی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ لیفٹننٹ جنرل گیرٹ نے پنجاب میں پبی کے مقام پر  انسداد دہشت گردی کے قومی تربیتی مرکز کا بھی دورہ کیا۔ تربیتی مرکز کے دورے کے دوران سینٹر کے ڈائریکٹر نے وفد کو دہشت گرد گروپوں کا مقابلہ کرنے کے لئے فوجیوں کی تربیت سے متعلق پاکستان کے اقدامات سے آگاہ کیا۔

لیفٹننٹ جنرل گیریٹ نے کہا کہ پاکستان کا دورہ کرنا ان کے لئے ایک منفرد اعزاز تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ دورہ دونوں ملکوں اور افواج کے درمیان تعلقات جو خطے میں ہماری اہم شراکتوں میں سے ایک ہے، کو جاری رکھنے میں اہمیت رکھتا ہے۔

یو ایس آرمی سینٹرل کمانڈ بنیادی طور پر فوجی سطح کے معلوماتی تبادلوں، علاقائی کانفرنسوں اور کثیر الطرفہ اور دوطرفہ مشقوں کے ذریعے پاکستان کی فوجی قیادت اور اداروں کے ساتھ ملکر کام کرتی ہے۔ ان سرگرمیوں سے دونوں ملکوں کو خطے میں انسداد دہشت گردی کے اقدامات کو آگے بڑھانے کے لئے ضروری شراکتیں قائم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

###

فوٹو کیپشن: لیفٹننٹ جنرل گیریٹ (دائیں سے تیسرے) اور ان کے وفد کے ارکان نے پاکستانی فوج کے اہلکاروں سے انسداد دہشت گردی کے قومی مرکزمیں ملاقات کی۔