امریکہ کے خصوصی ایلچی برائے افغانستان تھامس ویسٹ کا دورہ پاکستان

اسلام آباد ( ۱۳ نومبر ۲۰۲۱ء)۔۔ امریکہ کے خُصوصی ایلچی برائے افغانستان تھامس ویسٹ نے ۱۱ سے ۱۳ نومبر تک اسلام آباد کا دورہ کیا۔ توسیعی ٹرائیکا کے دوران ملاقاتوں میں شرکاء نے افغانستان کی صورتحال   کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ تھامس ویسٹ نے پاکستانی حُکام کے ساتھ  باہمی ملاقاتیں کیں، جن کے دوران  فریقین نے  اس امر کی اہمیت پر زور دیا کہ انسداد دہشت گردی ، افغانستان سے انخلاء کے خواہشمند افراد کو محفوظ راہداری کی فراہمی  اور  خواتین اور اقلیتوں سمیت تمام افغان شہریوں کے حقوق کی پاسداری  کے لیے  طالبان پر زور دیا جائے۔

###