امریکی بحری جہاز کی پاکستانی، جرمن بحریہ کے ساتھ پاسنگ مشق

07 ستمبر 2021
رابطہ: برٹنی اسٹورٹ
فون: 021-3527-5000

فوری طور پر جاری کرنے کیلئے

امریکی بحری جہاز کی پاکستانی، جرمن بحریہ کے ساتھ پاسنگ مشق

بحیرہ عرب (7 ستمبر 2021) – امریکی، پاکستانی اور جرمن بحریہ نے باہمی تعاون کو مزید مستحکم کرنے اور امن و استحکام کو یقینی بنانے کے مشترکہ مقصد کو پروان چڑھانے کیلئے بحیرہ عرب میں سہ فریقی پاسنگ مشق کی۔ شریک دیگر ممالک کے متعدد جہاز بشمول امریکی شیلو، باہمی تعاون کو فروغ دینے ، سمندری معلومات کا اشتراک کرنے اور سمندری اختصاص کو بہتر بنانے کے لئے مشترکہ طور پر کام کیا۔ یہ تربیت پاکستان اور امریکہ کے درمیان اہم اور ٹھوس اشتراک کو مضبوط تر بنانے کیلئے 7 ستمبر کو دو طرفہ تربیت کے دوسرے دن تک بڑھائی گئی۔

امریکی قونصل جنرل مارک سٹروہ ہیلی کاپٹر کی کراس ڈیک لینڈنگ کیلئے گوادر میں قائم پاکستان نیوی ویسٹرن کمانڈ کے کمانڈر ریئر ایڈمرل جواد احمد اور اسٹرائیک گروپ کے کمانڈنگ آفیسر امریکی ریئر ایڈمرل ول پینینگٹن کے ساتھ یو ایس ایس شیلو میں سوار ہوئے۔

امریکی قونصل جنرل مارک سٹروہ نے کہا "میں آج بحری مشق کا مشاہدہ کرتے ہوئے فخر محسوس کررہا ہوں جس میں ہمارے قریبی ساتھی پاکستان اور جرمنی بھی شامل تھے۔” انہوں نے کہا کہ "امریکہ اور پاکستان نے پرامن، مستحکم اور خوشحال جنوبی ایشیا کے فروغ کے لیے کئی دہائیوں سے مل کر تعاون کیا ہے۔ ہمارے پائیدار عسکری تعلقات، جس کا مظاہرہ آج کی کامیاب بحری مشق سے ہوا، امریکہ اور پاکستان کے تعلقات کو مزید مستحکم کرتے ہیں اور ہمارے عوام کی خوشحالی اور سلامتی کی یقین دہانی کراتے ہیں۔”

مشق میں یو ایس ایس شیلو کے ساتھ پاک بحریہ کے پی این ایس عالمگیر اور جرمن بحریہ کے ایف جی ایس بائرن شامل تھے۔ اس طرح کی تربیتی تقریبات سے جہاز رانی کی آزادی اور مواصلات کی محفوظ سمندری آمدورفت کو یقینی بنانے میں مدد ملتی ہے جو خطے کی معاشی خوشحالی اور خاص طور پر کراچی اور گوادر جیسے بندرگاہی شہروں کے لئے انتہائی اہم ہیں۔

ریئر ایڈمرل ول پیننگٹن نے کہا کہ "آج کی مشترکہ ملٹی ڈومین کارروائیاں بین الاقوامی قواعد پر مبنی نظام کے امن اور استحکام کو یقینی بنانے کے مشترکہ وژن کو آگے بڑھانے کی صلاحیت کا عملی مظاہرہ ہیں۔ ریئر ایڈمرل ول پینینگٹن نے کہا کہ امریکہ پاکستان کے ساتھ ہمارے دو طرفہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور ہم آپ کے ملک کی جانب سے گزشتہ ماہ کی کارروائیوں کے دوران فراہم کی جانے والی تمام معاونت کو سراہتے ہیں۔”

خطے میں استحکام کے فروغ کے لئے امریکہ اور پاکستان کی شراکت داری کو آگے بڑھانے والے آپریشنز کے کامیاب مظاہرے کے بعد پاکستان نیوی کے ریئر ایڈمرل جواد احمد نے کہا کہ "اس طرح کی مشقیں ہمارے تعلقات کومزید مستحکم کرتی ہیں”۔
یو ایس ایس شیلو، رونالڈ ریگن کیریئر اسٹرائیک گروپ کا حصہ ہے اور اسے وسطی خطے میں بحری استحکام اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے بحری کارروائیوں کی مدد کرنے کیلئے امریکی پانچویں بحری بیڑے میں تعینات کیا گیا ہے جو بحیرہ روم اور بحرالکاہل کو مغربی بحر ہند سے ملاتا ہے۔

###