10 جون 2021
رابطہ: برٹنی اسٹورٹ
فون: 021 3527 5000
فوری اجرا کیلئے
امریکی حکومت کا سندھ حکومت کے ساتھ صوبے میں تعلیم کی بہتری کیلئے تعاون جاری رکھنے کا عزم
کراچی: امریکی حکومت کے ادارے یو ایس ایڈ اور حکومت سندھ کے اشتراک سے کراچی میں ایک نئے ہائی اسکول کا افتتاح کیا گیا۔ نئے تعمیر شدہ گورنمنٹ ہائی اسکول وریو گبول میں مقامی طلبا، طالبات اوراساتذہ اس اسکول میں قائم کیئے گئے جدید نظام تعلیم، معیاری سہولیات سے آراستہ کلاس رومز، کمپیوٹرس ، سائنس لیب، صحت کمرہ اور لائبریری سے مستفید ہو سکیں گے۔ اس اسکول کی تعمیر یو ایس ایڈ کے سندھ بیسک ایجوکیشن پروگرام کے تحت عمل میں لائی گئی ہے اور اس پروگرام کے تحت سندھ کے ۱۰ اضلاع میں ۱۰۶ اسکول تعمیر کیئے جا رہے ہیں۔
امریکی ناظم الامور لیزلی وگری اور سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔
اس موقع پر بات کرتے ہوئے امریکی ناظم الامور نے کہا، "ہمارا ایمان ہے کہ ممالک وافراد کی حقیقی اور پائیدار ترقی تعلیم سے ہی شروع ہوتی ہے۔ اوراس بات پر ہمارا قوی ایمان بھی ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہم پرائمری تا ماسٹر لیول تک تعلیم کے شعبہ میں اپنا تعاون جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ اس مشترکہ مقصد کو فروغ دیا جاسکے۔”
صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے یو ایس ایڈ اور صوبائی حکومت کی پائیدار شراکتداری کے ذریعے سندھ کی تعلیم کو جدید معیار پر استوار کرنے پر امریکی حکومت کے کردار کی تعریف کی۔ اس پروگرام کے تحت یو ایس ایڈ صوبے میں 25 ارب روپے (159.2ملین امریکی ڈالر) خرچ کرچکی ہے۔ مذکورہ تقریب میں قائم مقام قونصل جنرل جیک ہلمایئر اور یو ایس ایڈ کے سندھ اور بلوچستان کے ڈائریکٹر جیمز پیریز کیساتھ مقامی لیڈران، اساتذہ، طلبا و طالبات اور والدین بھی موجود تھے۔
USAID کے پروگراموں کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کریں: www.usaid.gov/Pakistan۔
###