04 اکتوبر2018ء
رابطہ: کرش داس
فون نمبر: 35275000-021
برائے فوری اجرا
امریکی حکومت کی مالی مدد سے کوئٹہ کے سنڈیمن اسپتال میں ’’فیملی پلاننگ اینڈ ٹریننگ یونٹ‘‘ کی اپ گریڈیشن
کوئٹہ: سنڈیمن پراونشل اسپتال میں ’’فیملی پلاننگ اینڈ ٹریننگ یونٹ‘‘(FPTU) کا اپ گریڈیشن کے بعد افتتاح کردیا گیا۔ یونٹ کی اپ گریڈیشن کے لیے مالی معاونت امریکی ایجنسی برائے بین الاقوامی ترقی(USAID) کے ’’میٹرنل اینڈ چائلڈ سروائیول پروگرام‘‘ (MCSP) کے تحت فراہم کی گئی۔
افتتاحی تقریب میں بلوچستان کے سیکریٹری صحت حافظ عبدالمجید بھی شریک تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ’’ بلوچستان حکومت آبادیاتی اور صحت کے اشاریوں کی بہتری کے لیے پرعزم ہے۔ خصوصاً زچہ و بچہ کی صحت کے متعلق بھرپور کوششیں کی جارہی ہیں۔‘‘ ان کا مزید کہنا تھا زچہ و بچہ کی صحت کے شعبے میں تجربے کار عملے کی کمی صوبے بھر میں بڑا چیلنج ہے اور FPTU کے ذریعے اس چیلنج سے نمٹنے میں نمایاں مدد ملے گی۔
یو ایس ایڈ کے نمائندوں نے ’’میٹرنل اینڈ چائلڈ سروائیول پروگرام‘‘ کی کامیابیوں کا جائزہ پیش کیا، بلوچستان میں ماہر ڈاکٹروں کی کمی کے مسئلے کو اجاگر کیا اور بتایا کہ ایم سی ایس پی پروگرام کے تحت خاندانی منصوبہ بندی اور طویل المیعاد مانع حمل ادویات کے شعبے میں مسابقتی تربیت فرایم کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ جس کے ذریعے اس شعبے سے وابستہ افراد کو قلیل مالی و انسانی وسائل کے باجود خاندانی منصوبہ بندی کی آگہی کے فروغ اور اس سلسلے میں خدمات کی فراہمی میں مدد ملی ہے۔
سنڈیمن پراونشل اسپتال کے شعبہ گائناکولوجی کی سربراہ ڈاکٹر عائشہ صدیقہ اور شعبہ آبسٹیٹرکس کی سربراہ ڈاکٹر نائلہ احسان نے صوبے بھر میں ماؤں اور بچوں کی صحت کے لیے استعدادسازی میں یو ایس ایڈ کی مسلسل معاونت کو سراہا۔
پاکستان میں یو ایس ایڈ کے پروگراموں کے بارے میں مزید جاننے کے لیے یہ ویب سائٹ ملاحظہ کیجیے۔ www.usaid.gov/Pakistan