Flag

An official website of the United States government

امریکی خصوصی نمائندہ برائے تجارتی و کاروباری امور دلاور سید کا پاکستان کیساتھ باہمی اقتصادی وتجارتی تعلقات است
کی طرف سے
1 منٹ پڑھیں
جولائی 13, 2022

 

کراچی: 6 تا 9 جولائی ، 2022: امریکی خصوصی نمائندہ برائے تجارتی و کاروباری امور دلاور سید نے دورہ پاکستان کے موقع پر 6 تا 9جولائی کراچی کا  دورہ کیا، ان کے شیڈول میں اسلام آباد، لاہور اور سیالکوٹ میں قیام بھی شامل تھا۔ دورہ کراچی کے موقع پر انہوں نے سرکاری حکام،صنعتی اور تجارتی رپورٹرز سے ملاقات کی، جس کا مقصد امریکا اور پاکستان میں اقتصادی شراکتداری و باہمی تجارت کو مزید وسعت دینا ہے۔

اس موقع پر دلاور سید نے کہا کہ “کراچی متحرک شہر ہونے کیساتھ پاکستان کیلئے تجارتی اور کارورباری مرکز کی حیثیت رکھتا ہے، یہاں آنے پر بے انتہا خوشی ہوئی۔ ہمارا یہ دورہ امریکی حکومت کے جانب سے پاکستان کیساتھ باہمی تجارتی تعلقات استوار کرنے اور کاروبار کے فروغ کیلئے نئے راستے تلاش کرنے کا اعادہ ہے۔ امریکا – پاکستان تعلقات کو 75 سال مکمل ہوگئے ہیں اور دہائیوں پر محیط باہمی تعلقات پر توجہ مرکوز کرنے پر ہم پرجوش اور پرعزم ہیں۔ ”

دورہ کراچی پر دلاور سید نے پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمان، وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و مواصلات سید امین الحق، سمندری امور کے وزیر فیصل سبزورای، سندھ کابینا کے ممبران، میونسپل و صوبائی حکام سے ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں امریکی اور پاکستانی عوام کو مساوی اور وسیع پیمانے پر سہولیات مہیا کرنے کے ساتھ مستقل و پائیدار معاشی ترقی کیلے دونوں ممالک کے مشترکہ کردار پر تبادلہ خیال ہوا۔

نمائند خصوصی دلاور سید نے وقتی گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان مرتضیٰ سید کیساتھ ملاقات میں پاکستانی خواتین اور پسماندہ طبقوں کیلئے مالیاتی مواقع پر بات چیت کی، جبکہ معاشی ترقی کی حوصلہ افزائی کیلئے پاکستان میں امریکی کمپنیز اور سرمایہ کاروں کیلئے تجارتی ماحول کو بہتر بنانے پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

نمائندہ خصوصی دلاور سید مختلف صنعتی سربراہان سے بھی ملاقات کی اور پسماندہ علاقوں میں پاکستانی تجارت کو وسعت دینے پر بات چیت کی، تاکہ دونوں ممالک کو فوائد حاصل ہو سکیں۔ ملاقات میں اس پہلو پر بھی تبادلہ خیال ہوا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے ماحول اور خواتین کی معاشی خودمختاری، استحکام اور معاشی و سماجی کردار کی حوصلہ افزائی کیلئے حکومت اور نجی شعبہ کس طرح ملکر کام کر سکتے ہیں۔

امریکا کو اس وقت پاکستان کیلئے سب سے بڑی برآمدی مارکیٹ اور بیرونی سرمایہ کاری کے بہت بڑے  ذراع کی  حیثیت حاصل ہے۔ امریکی کمپنیز اور ان کے مقامی شراکتدار پاکستان میں سب سے زیادہ ملازمتوں کے مواقوع مہیا کرنے والوں میں شامل ہیں، جبکہ تقریباً 80 امریکی کمپنیوں کی جانب سے ایک لاکھ 20 ہزار پاکستانیوں کو براہ راست ملازتیں دی گئی ہیں۔ نمائندہ خصوصی دلاور سید نے امریکا سے مضبوط تجارتی تعلقات رکھنے والی کمنپی گیٹرون نوواٹیکس کا بھی دور کیا، جہاں انہیں حال ہی میں متعارف ہونیوالی الیکٹرک گاڑی ایکودوست اور ریسائیکلنگ کے حوالے سے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

نمائندہ خصوصی دلاور سید کے دورہ کراچی کا نمایاں پہلو این ای ڈی یونیورسٹی میں نیشنل انکیوبیشن سینٹر کراچی (این آئی سی کے) کا دورہ ہے، جہاں انہوں نے امریکا-پاکستان جدت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے موضوع پر ہونیوالے مباحثے میں شرکت کی۔ اس موقع پر نمائندہ خصوصی نے اس پہلو پر اپنے خیالات کا اظہار کیا کہ امریکا اور پاکستان باہمی تعاون بڑھانے اور کاروباری ماحول کو مزید بہتر بنانے کیلئے کس طرح تعاون کر سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ “امریکا اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ  مضبوط، خوشحال اور جمہوری پاکستان خطی کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ جبکہ کاروبار، ہر شعبے میں جنسی برابری، تعلیم اور فنی صلاحیت بڑھانے کے مواقع اس مقصد کے حصول کے اہم نقاط ہیں ۔

نمائندہ خصوصی کے دورہ کے بارے میں مزید معلومات کیلئے ہمارے ٹوئیٹر وال کا وزٹ کریں ۔  @BizAtState