کراچی، 8 جولائی، 2022: امریکی خصوصی نمائندہ برائے تجارتی و کاروباری امور دلاور سید 3 تا 9 جولائی کراچی کے دورے پر پہنچے، جہاں 7 جولائی کو انہوں نے پاکستانی حکام، سرمایہ کار اور کاروباری نمائندگان سے ملاقات کیلئے نیشنل انکیوبیشن سینٹر کراچی کا دورا کیا۔
دلاور سید نے پاکستان کے وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق سے ملاقات کے دوران پاکستان میں کاروباری نظام کو مضبوط بنانے کیلئے دونوں ممالک کے تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔
جبکہ خصوصی نمائندہ دلاور سید نے "امریکا-پاکستان سرمائیکاری اور جدت” کے موضوع پر منعقدہ مباحثے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ ان کیساتھ ٹیکنالوجی کمپنی(LMKT) ایل ایم کے ٹی کے ایگزیکٹوآفیسر اور بانی عاطف رئیس خان اور آئی بی اے کراچی کے ایگزیکیوٹو ڈائریکٹر سید اکبر زیدی بھی مباحثے میں شامل تھے۔ تقریب کی میزبانی کی ذمیداریاں صحافی اریبا شاہ نے ادا کیں۔ جبکہ مباحثے میں اس بات پر روشنی ڈالی گئی کہ پاکستان کی کاروباری صلاحیت کس طرح بڑھائی جائے۔
"امریکی سرمایہ کار پاکستان کی طرف تیزی سے راغب ہو رہے ہیں، کیونکہ پاکستان کاروبار اور نوجوانوں کی آبادی کے لحاظ سے ایک بڑی مارکیٹ کی حیثیت رکھتا ہے۔ آمریکا- پاکستان تعلقات کو 75 سال پورے ہونے پر اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ امریکا باہمی تجارت، سرمایہ کاری، کاروبار اور تعلیمی مواقع وسیع کرنے کی کوشش جاری رکھے گا۔”
مباحثے میں حصہ لینے کے بعد خصوصی نمائندہ دلاور سید نے پاکستان کی کاروباری خواتین سے بات چیت کی، جوکہ کامیابی کے ساتھ اپنے کاروبار کررہی ہیں۔ دلاور سید کی جانب سے پاکستان کی کاروباری خواتین کیلئے امریکی تعاون پر روشنی ڈالتے ہوئے پاکستان کی خوشحالی کیلئے پائیدارمعاشی ترقی کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ "خواتین اور پسماندہ طبقات کیلئے ڈجیٹل اور کاروباری تعلیم کو فروغ دینے سے پاکستان کو کاروبار سے متعلق اپنی حقیقی صلاحیت بڑھانے میں مدد حاصل ہوگی۔”
امریکی خصوصی نمائندہ برائے تجارتی و کاروباری امور دلاور سید کے دورے کے متعلق مزید معلومات کے لیے ان کے ٹوئٹر ہینڈل @BizAtState پر جائیں۔