امریکی دفاعی نمائندہ کے دفتر کی جانب سے پاکستان کو سیسنا طیارے کی فراہمی

          اسلا م آباد  (۳۱  مارچ،  ۲۰۱۷ء) __   امریکی دفاعی نمائندہ کے پاکستان آفس نے گزشتہ روز پاک فوج کو ایک اور سیسنا طیارہ فراہم کردیا۔ نومبر ۲۰۱۶ء سے اب تک پاکستانی فوج چھ سیسنا طیارے حاصل کرچکی ہے جن میں دو سیسنا ۲۰۸ کیراوان اور چار سیسنا ۲۰۶ایچ شامل ہیں۔ ان طیاروں سے طبی ، فوجی  اور عسکری ساز و سامان کی محدود نقل و حرکت سے پاک فوج کی صلاحیتیں بہتر بنانے میں مدد ملے گی ۔ پاکستانی فوج کی ایوی ایشن کمانڈ نے اس  عطیہ پر امریکہ سے اظہار تشکر کیا۔ امریکہ کی عسکری اعانت سے پاکستان کی افواج کی دہشت گردی سے نمٹنے کی صلاحیتوں میں بہتری کا سلسلہ جاری ہے۔ امریکہ اور پاکستان زیادہ مضبوط ہوتے ہیں جب وہ دہشت گردی کی روک تھام کے لئے ملکر جدوجہد کرتے ہیں