امریکی سفارتخانہ اور دی انڈس انٹرپرنیئورز کی جانب سے اسٹارٹ اپ کپ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو مبارکباد

اسلام آباد (۶ِستمبر، ۲۰۱۶ء)__ اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے اوردی انڈس انٹرپرنیئورز کی  اسلام آباد شاخکے زیر اہتمام   تجارتی ماڈل کے کُل پاکستان مقابلہ پاکستان اسٹارٹ اپ کپ ۲۰۱۶ ءکی اختتامی تقریب منعقد ہوئی ۔ گزشتہ چھ ماہ کے دوران لاہور، کراچی ، فیصل آباد اور اسلام آباد سے تعلق رکھنے والی ساڑھےنو سو سے زائد ٹیموں نے  دس لاکھ روپے کے انعام کے لیے اس  مقابلے میں حصہ لیا۔ اسلام آباد سے تعلق رکھنے والی فاتح ٹیم  ‘کالر ‘  گائے کے لیے  تیار ایسا  چھوٹا کالر بیچنے کا ارادہ رکھتی ہے  جس کی  مدد سے کسان  مویشیوں  کی صحت اور  دودھ اور گوشت  کی بہتر  پیداوار میں  مدد حاصل کر  سکتے ہیں ۔

امریکہ کے  نائب سفیر جوناتھن پراٹ نے بارہ بہترین ٹیموں کے ممبران کو مبارکباد دی اور اُنہیں  اس مقابلے کے اختتام کے بعد بھی سٹارٹ اپ خواب کی تکمیل کے لیے جدوجہد جاری رکھنے کی تلقین کی۔ جوناتھن پراٹ نے کہا کہ  صدر اوبامہ کے الفاظ میں کہ وہ یقین رکھتے ہیں آپ کی طرح کے انٹرپرنیئورزاپنے  منفرد خیالات کے ذریعہ دنیا کو بہتر جگہ بنا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کی شام ہم دیکھ سکتے ہیں کے پاکستانی مرد و خواتین   کسانوں کی استعدادکار بہتر بنانے، باکفایت اور  پینے کے صاف پانی کی فراہمی  اور معذور افرادکیلئےمصنوعی اعضاء کی تیاری ایسے منصوبوں پرکام کررہے ہیں ۔

۲۰۱۳ءاور ۲۰۱۵ ءکی کامیابیوں کے بعدپاکستان اسٹارٹ اپ کپ۲۰۱۶ ءکےذریعے ہائیر ایجوکیشن کمیشن اور انٹرپرنیئورشپ سینٹرز  بشمول   معاشی با ختیاری کے لیے تعلیم ، رسائی اور ٹریننگ کے   ویمن انٹرپرنیئورئنل سنیٹر آف  ریسورس اسلام آباد   (وی کرییٹ ) ، لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنس کے انٹرپرنیئور سینٹر ،  لاہور میں حکومتی  اعانت سے قائم  انکیو بیٹر ۹ ، کراچی میں قائم   ٹیکنالوجی انکیوبیٹر   دی نیسٹ آئی ۔ او  اور نیشنل یونیورسٹی آف سا ئنس اینڈ ٹیکنالوجی  انکیوبیشن سینٹر کے ساتھ روابط کا سلسلہ جاری رکھاگیا۔

اسٹارٹ اپ کپ اور ان اداروں کے در میان شراکت  نئے قائم ہونیوالے کاروبارکی دیرپا  کامیابی کے لیے درکارمستقل اعانت، رہنمائی اور ضروری مہارتوں کی فراہمی کو یقینی بنانے میں معاون ثابت ہو گی۔ امریکی سفارتخانے کے متعدد پروگرام  مالی وسائل تک بہتر رسائی ، انٹرپرنیئورشپ کی تعلیم  میں معاونت  اور کاروباری کلچر کے فروغ میں پاکستانی انٹرپرنیئورز کی مدد کرتے ہیں ۔

اس موقع پر دی انڈس انٹرپرنیئوراسلام آباد کی صدر سارہ ہاشوانی نے کہا کہ میں یہاں موجود بہترین دماغی صلاحیتوں کے حامل لوگوں کے بہترین مستقبل  کے لیے دعا گو ہوں۔ پاکستان میں کاروباری منظر نامہ کے اس انقلاب کا حصہ بننا دی انڈس انٹرپرنیئور  کے لیے ایک قابل فخر  احساس ہے۔

اسٹارٹ اپ کپ کے بارے میں مزید معلومات کے لیےدرج ذیل ویب سائیٹ وزٹ کریں :

http://pakistan.startupcup.com/