اسلام آباد (۲۸ ِ نومبر، ۲۰۱۶ء) __ صنفی بنیاد پر روا رکھے جانے والےتشدد کے خلاف سولہ روزہ مہم کے موقع پر امریکی سفارتخانہ میں کئی راتوں تک نارنجی رنگ کی روشنیوں کا اہتمام کیا جائے گا۔
سفیر ڈیوڈ ہیل نے کہا کہ پاکستان میں اپنے قیام کے دوران میں بہت سے ایسی متاثر کن اور باہمت خواتین اور مردوں سے ملا ہوں جو صنفی اور جنسی اقلیتوں کے ارکان کے حقوق کی وکالت کررہے ہیں ۔یہ سولہ روزہ مہم ہمیں یاد دلاتی ہے کہ ہم میں سے ہر ایک ہم سب کیلئے ایک محفوظ ماحول میں زندگی بسر کرنے اور وہاں کام کرنے کو یقینی بنانے میں کردار اداکرسکتا ہے، جس میں انھیں تعلیمی اور معاشی مواقع تک مکمل رسائی حاصل ہو۔ ان حقوق کی حفاظت کرنے اور انھیں فروغ دینے سے نہ صرف عورتوں اور اقلیتوں بلکہ پورے معاشرے کو فائدہ ہوتاہے۔
امریکہ کی رٹگرز یونیورسٹی میں قائم سینٹر فار ویمنز گلوبل لیڈرشپ نے ۱۹۹۱ء میں صنفی بنیاد پر ہونے والے تشدد کے خلاف سولہ روزہ مہم کا آغاز کیا۔ یہ سالانہ مہم ۲۵ ِنومبر کو عورتوں پر تشدد کے خاتمے کے عالمی دن سے لے کر ۱۰ ِدسمبر کو عالمی یوم انسانی حقوق تک جاری رہتی ہے۔ اس مہم کا وقت علامتی طور پر خواتین پر تشدد کے خاتمے کو وسیع تر انسانی حقوق کے مسئلہ سے جوڑ دیتا ہے۔
سفارتخانہ ریاستہائے متحدہ امریکہ متعدد پروگراموں کے ذریعےپاکستان میں عورتوں کے حقوق کیلئے اعانت فراہم کرتا ہے ، جن میں امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی کا صنفی مساوات کا منصوبہ اور نوخیز لڑکیوں کو اپنے حقوق کا استعمال کرنے کیلئے بااختیار بنانے کیلئے کوشاں "ویمن وِن” نامی تنظیم کے ساتھ ایک نئی شراکت داری شامل ہے۔ پاکستان میں امریکی سفارتخانہ کی سرگرمیوں کے حوالے سے مزید معلومات کیلئے درج ذیل ویب سائٹ ملاحظہ کریں:
۲۸ ِ نومبر ۲۰۱۶ء رابطہ: شعبہ امور عامہ
برا ئے فوری اجراء سفارتخانہ ریاست ہائے متحدہ امریکہ
۱۰۲/۲۰۱۶ فون:۰۵۱۲۰۱۴۴۲۳ ؛۰۵۱۲۰۱۵۴۲۷