اسلا م آباد (۹ ستمبر ، ۲۰۱۶ء) __ امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے اسلام آباد میں قائم امریکی سفارتخانہ کی نئی اور انٹرنیٹ صارفین کے لئے آن لائن اشتراک کے ساتھ ایک بہتر ویب سائٹ کا باضابطہ افتتاح کیا۔
امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے اپنے پیغام میں تمام لوگوں کو امریکہ اور پاکستان کی مشترکہ جدوجہد اور دونوں ملکوں کے درمیان شراکت کو مزید مضبوط بنانے کے لئے دونوں اقوام کے تعاون سے متعلق آگہی کے لئے امریکی سفارتخانہ کی نئی ویب سائٹ دیکھنے کی دعوت دی۔ امریکی سفیر کا پیغام اور ویب سائٹ کی تمام خصوصیات درج ذیل لنک پر ملاحظہ کیجئے۔ https://pk.usembassy.gov
امریکی سفارتخانہ کی آفیشل ویب سائٹ پر امریکی ویزہ، ملازمتوں کے مواقع اور پریس ریلیزز سمیت تمام اہممعلومات پیش کی گئی ہیں۔ ویب سائٹ پر پاکستان میں موجود امریکی شہریوں کو پاسپورٹس سے متعلق معلومات مہیا ہوں گی۔ کاروباری افراد پاکستان اور امریکہ میں کاروبار سے متعلق معلومات حاصل کرسکتے ہیں اور طلبہ امریکہ میں تعلیم حاصل کرنے سے متعلق مزید معلومات سے مستفید ہوسکتے ہیں۔ امریکی سفارتخانہ کی نئی ویب سائٹ پر تینوں امریکی قونصل خانوں اور ان کی جانب سے فراہم کی جانے والی خدمات اور پاکستان میں کام کرنے والے لنکن کارنرز سے متعلق معلومات بھی فراہم کی گئی ہیں۔
امریکی سفارتخانہ اور امریکی قونصل خانوں کو فیس بک، ٹویٹر، فلکر اور انسٹاگرام پر فالو کیجئے۔ یہ لنکس درج ذیل سائٹ پر ملاحظہ کئے جاسکتے ہیں۔
https://pk.usembassy.gov/social-media/
ہم آپ کے رائے کے منتظر ہیں۔