اسلام آباد (۲۱ ِمارچ ، ۲۰۱۷ء)__ قونصلر برائے زراعت ڈیوڈ ولیمز کی زیر قیادت امریکی سفارتخانہ کےایک وفد نے پنجاب کے وزیر زراعت نعیم اختر خان اور سیکرٹری زراعت محمدمحمود سے ملاقات کی اور پنجاب میں زرعی شعبے کی ترقی کے لیے صوبائی حکومت کی ترجیحات اور زرعی ترقی کےمواقع اور متعلقہ سرگرمیوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
قونصلر زراعت ڈیوڈ ولیمز نے اِس موقع پر اظہار ِخیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کا اشتراک ِکار ساٹھ کی دہائی میں سبز انقلاب کے آغاز سے آج پاکستان کے زرعی شعبے کی بہتری اور برآمدات میں اضافے کی کوششوں میں تعاون تک کئی عشروں پر محیط ہے اوراِس تعاون کی بدولت آج پاکستان کی معیشت مستحکم تر اور کسان خوشحال ہیں۔
زراعت پاکستان کی معیشت کا دوسرا سب سے بڑا شعبہ ہے، جس کا خام ملکی پیداوار (جی ڈی پی) میں حصہ ۲۱ فیصد سے زیادہ ہے۔ زراعت سب زیادہ روزگار فراہم کرنے والاشعبہ بھی ہے اور مجموعی افرادی قوت کا۴۶ فیصد زراعت سے منسلک ہے۔ دیہی علاقوں میں پاکستان کی تقریباً ۶۲ فیصد آبادی کے لئے زراعت روز مرہ کی زندگی کے لئے بنیادی اہمیت رکھتی ہے۔ امریکی حکومت پاکستان میں زراعت کی پیداوار میں اضافے ، غذ ائی تحفط اور معاشی اہداف کے حصول کے لیے پاکستانی سائنسدانوں اور کسانوں کو اعانت فراہم کرتی ہے ۔ ۲۰۰۲ ءسے ۲۰۱۵ ءکے دوران امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی نے پاکستانی میں زرعی شعبے کے لیے تین سو پچاس ملین ڈالرسے زیادہ کی رقوم مختص کی