امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا لاہور کا دورہ: نجی شعبے میں امریکی سرمایہ کاری اور دو طرفہ شراکت داری پر زور

لاہور – امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے 4-6 ستمبر کو لاہور کا دورہ کیا جس کا مقصد پاکستان اور امریکہ تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو فروغ دیا جا سکے، پنجاب کے عوام اور حکومت کے ساتھ تعاون کو وسیع اور گہرا کیا جا سکے اور انسانی حقوق اور بنیادی آزادیوں کے تحفظ اور احترام کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا۔

پیپسی فریٹو لے سنیک پلانٹ اور نیٹسول ٹیکنالوجیز کے دورے کے دوران، سفیر ڈونلڈ بلوم اور قونصل جنرل ہاکنز نے پنجاب میں نجی شعبے کے ساتھ اور اس کے ذریعے تجارت، سرمایہ کاری، اور ترقی کے لیے امریکہ کے عزم کا اعادہ کیا۔ سفیر بلوم نے امریکی تجارت اور سرمایہ کاری کے فوائد پر روشنی ڈالی اور امریکی کمپنیوں کے اہم کردار کو اجاگر کیا – روزگار  کے مواقے پیدا کرنا اور کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کے اقدامات کے ذریعے مقامی آبادی کو  بہتر بنانے کے کیلئے جو تعلیم، صحت، آفات سے نجات، خواتین کو بااختیار بنانے اور ہنر کی ترقی کو فروغ دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں زبردست اقتصادی صلاحیت موجود ہے۔ امریکہ پاکستان کی اقتصادی اصلاحات میں پیشرفت کو یقینی بنانے کیلئے کوشاں ہے جو  پاکتسان کو مستقبل کے چیلینجس سے نبٹنے میں مددگار ثابت ہو گا.  اس میں مزید قابل اعتماد توانائی کے نظام کی تعمیر، بنیادی ڈھانچے کو مضبوط اور بہتر بنانے، علاقائی تجارت کے لیے صلاحیت بڑھانے، اور پاکستانیوں کے پاس 21ویں صدی میں مقابلہ کرنے اور کامیاب ہونے کے لیے درکار مہارت اور تربیت کو یقینی بنانے کے لیے ہمارا تعاون شامل ہے،‘‘ سفیر بلوم۔

لاہور میں سفیر بلوم اور قونصل جنرل ہاکنز نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے بھی ملاقات کی۔ ملاقات میں امریکہ پاکستان اقتصادی تعلقات کو وسعت دینے کے مواقع، انسانی حقوق اور مذہبی اقلیتوں کی بنیادی آزادیوں کے تحفظ کی اہمیت اور جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کے احترام پر تبادلہ خیال کیا۔

مختلف مذاہب کے نمائندوں سے ملاقات کے دوران، سفیر اور قونصل جنرل ہاکنز نے گرجا گھروں اور مسیحی – گھروں پر حالیہ حملوں کی امریکی مذمت کا اعادہ کیا، مذہبی آزادی کے تحفظ اور فروغ کے لیے امریکی عزم ، اور انسانی حقوق اور بنیادی آزادیوں کے تحفظ اور احترام کی اہمیت پر زور دیا۔

سفیر اور قونصل جنرل نے پنجاب کے انسپکٹر جنرل پولیس عثمان انور کے ساتھ قانون نافذ کرنے والے اداروں میں تعاون، قانون کی حکمرانی کے احترام، انسانی حقوق کے تحفظ، اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی پیشہ وارانہ صلاحیت کو مضبوط بنانے میں، سر پولیس فورس میں خواتین کی نمائندگی پر دونوں ممالک کے مشترکہ مفاد پر تبادلہ خیال کیا۔

اپنے دورے کے دوران، سفیر  نے پنجاب کی عوام اور نگراں حکومت کے ساتھ بات چیت کرنے کے موقع کا خیرمقدم کیا۔ وہ پنجاب کی

مہمان نوازی کے لیے شکرگزار  تھے اور آنے والے ہفتوں اور مہینوں میں تعلیم، معیشت، صحت اور قانون کی حکمرانی کے حوالے سے پائیدار شراکت داری کو جاری رکھنے  کیلئے کوشاں رہیں گے۔