کراچی : پاکستان میں امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے 16 فروری کو کراچی میں چھہ مہینے دورانیہ کے انگلش ٹریننگ پروگرام کی افتتا حی تقریب کی صدارت کی ۔اس پروگرام کے لیے مالی معاونت مشن پاکستان کے علا قائی دفتر برا ئے انگلش لینگویج پرو گرام نے فراہم کی ہے ۔انگلش ورکس کا بنیا دی مقصد نوجوانوں میں کا روباری ابلا غیات کی صلا حیتو ں میں اضافہ کرنا ، تعلیم اور ملازمت کے شعبوں میں بہتر مواقع کے لئے پیشہ ورانہ سطح کی انگریزی مہا رت پیدا کرنا تاکہ وہ بہتر آمدن کے ذریعے گھر والوں کی کفا لت کر سکیں شامل ہیں ۔ یہ پروگرام نو جوانوں کو امریکی اقدارمثلا ً رضا کارانہ کام اور ثقافتی و مذہبی تکثیریت سے بھی روشناس کرواتاہے ۔اس موقع پر انگلش ورکس پروگرام کےدو طلبہ نے امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کا انٹرویو کیا اور ان سے قیا دت کے رمو ز ، پاکستان میں ان کے تجربے اور ان کی پیشہ ورانہ زندگی کے حوالے سے سوالات کیے ۔
امریکی سفیر ڈیو ڈ ہیل نے طلبہ سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ مجھے امید ہے انگلش ورکس آپ کے اعتماد میں اضافہ کرے گا ، جمہوریت اور رضا کارانہ خدمت کے بارے میں آپ کے خیا لات کو وسعت ملے گی اورپاکستان کے مستقبل کے را ہنماؤ ں کے طور پر آپ سب اس پرو گرام میں سخت محنت کر کے پہلے ہی ایک اعلیٰ مثال قائم کر رہے ہیں۔
انگلش ورکس کی افتتا حی تقریب پاکستان امریکن کلچرل سینٹر کے لنکن سینٹر میں منعقد ہو ئی ۔امریکی سفارت خانے کے تحت پاکستان بھر میں 18 لنکن سینٹر چلا ئے جا رہے ہیں ۔لنکن کارنر ایک ریسورس سینٹر ہے جہاں پاکستانی اداروں مثلا ً عوامی لائیبریریوں ، یو نی ورسٹیوں اورثقافتی مرا کز کے اشتراک سے تقریبات منعقد کی جاتی ہیں۔جن کے ذریعے امریکی اور پاکستان عوام کے درمیان مذاکروں کے مواقع میّسرآتے ہیں ، باہمی افہام و تفہیم میں اضافہ ہو تا ہے اور ایسے پروگراموں کے ذریعے دو نو ں ملکوں کے عوامی روابط مضبوط ہوتے ہیں۔
https://pk.usembassy.gov/education-culture/lincoln-corners/ :لنکن سینٹر کے بارے میں مزید جاننے کے لیے درج ذیل ویب سا ئٹ ملا حظہ کیجیے