اسلام آباد ( ۱۳ ِ ستمبر ۲۰۱۸ ء ) ۔۔ امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی ( یو ایس ایڈ) کی جانب سے منعقد کی جانے والی ایک تقریب میں پہلی دس منتخب تنظیموں کو گرانٹ دے کر یو ایس ایمبیسیڈرز فنڈ گرانٹ پروگرام کے اگلے مرحلے کا آغازکیا گیا۔ ۲۰۱۷ ء سے ۲۰۲۲ء تک جاری رہنے والے موجودہ پانچ سالہ مرحلہ میں پاکستان کے لوگوں کے معاشی اور سماجی حالات میں بہتری کے لئے بھرپور کوششیں کرنے والی ۲۰۰ پاکستانی تنظیموں کو مالی امداد فراہم کی جائے گی۔
امریکی ناظم الامور جان ہوور نے اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مالی امداد کایہ منصوبہ دیسی نوعیت کے فوری اور دیرپا حل کے ذریعہ مقامی مسائل سے نمٹنے میں لوگوں کو مدد فراہم کرتا ہے۔
ایمبیسیڈرز فنڈ پروگرام کے تحت پاکستان میں متعین امریکی سفیر کی جانب سے نشاندہی کردہ شعبوں میں اقدامات کی اعانت کی جاتی ہے۔ موجودہ گرانٹ کی مدت کے دوران، یو ایس ایڈ جن شعبوں پر توجہ مرکوز کر رہا ہے اُن میں ثقافت اور فنون ِلطیفہ، قدرتی آفات سے نمٹنے کی تیاری، توانائی بحران سے نبردآزما ہونےکے لئے چھوٹے پیمانے کے حل ، سماجی نوعیت کے کاروبار کی حوصلہ افزائی اور خطرات سے دوچار مقامی آبادیوں کو بااختیار بنانے کے اقدامات شامل ہیں۔ نجی شعبہ کی تنظیمیں، غیر سرکاری ادارے اور غیر سرکاری علمی تحقیقی اور تربیتی ادارے، بشمول خواتین کی زیرِ قیادت اور آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں کام کرنے والے ، اِس گرانٹ کے حصول کے لئے درخواست دینے کے اہل ہیں۔ یہ پروگرام ٹرسٹ فار ڈیموکریٹک ایجوکیشن اینڈ اکاؤنٹیبلیٹی کی زیر انتظام چلایا جاتا ہے۔
گذشتہ گرانٹ کی مدت کے دوران، پروگرام کے تحت ۲۳۸ گرانٹ دی گئیں ،جن سے دس لاکھ سے زیادہ پاکستانیوں کو فائدہ پہنچا۔
پاکستان میں یو ایس ایڈ کے ایمبیسیڈرز فنڈ گرانٹ پروگرام کے بارے میں مزیدمعلومات کے لئے درج ذیل ویب سائیٹ ملاحظہ کیجئے: