امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ کا تیسرا دورہ پاکستان

اسلا م آباد  (۱۹   اگست،  ۲۰۱۷ء) __   امریکی سینٹرل کمانڈ کےسربراہ  جنرل جوزف ووٹل نے ایک وفد کی قیادت کرتے ہوئے اس ہفتے پاکستان کادوروزہ دورہ کیا۔ یہ جنرل ووٹل کا سینٹرل کمانڈکے سربراہ کی حیثیت سے پاکستان کاتیسرا دورہ تھا۔

جنرل ووٹل اور ان کے وفد نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، وزیر دفاع خرم دستگیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر حیات اورچیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقاتیں کیں۔ اس کے علاوہ پاکستان آرمی نے وفد کوشمالی وزیرستان کا دورہ بھی کروایا۔

جنرل ووٹل نے کہا کہ فوجی تعاون اور پاکستان کے ساتھ زیادہ  اشتراک  بہت اہم ہے اور ہم پاکستان کی جانب سے مہمان نوازی  اور ایماندارانہ اور شفاف تعلقات کو تحسین کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ ہمیں ان  پائیدار تعلقات کو جاری رکھنے پر انتہائی خوشی ہے۔

اپنی ملاقاتوں میں جنرل ووٹل نے پاکستانی اور امریکی افواج کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر توجہ مرکوز کی کیونکہ دونوں ملک   علاقائی سلامتی اور استحکام کو مزید  یقینی بنانے کیلئے مل کر کام کررہے ہیں۔ اس دورے میں جنرل ووٹل کو دہشتگردی  اور شورش  کےخاتمے جیسےمشترکہ مقاصد  کے حصول کیلئے پاکستانی حکومت کی جانب سےگزشتہ سالوں کے دوران کی  گئی کوششوں  کے بارے میں مزید  جاننے کا موقع ملا۔ پاکستانی رہنماؤں کے ساتھ اپنی بات چیت میں انھوں نے تمام فریقوں پر زور دیا کہ انھیں اس امر کو  یقینی بنانے کیلئے کام کرنا ہوگا کہ پاکستان کی سرزمین ہمسایہ ملکوں کے خلاف دہشتگرد حملوں کی منصوبہ بندی کرنے یا عملی طور پر اس طرح حملے کرنے کیلئے استعمال نہ ہو