امریکی عوام کی جانب سے: سندھ کے لئے ایک اور جدید اسکول

جون 19، 2019
رابطہ: کرش داس
فون: 021 3587 5000

فوری اجراء کے لئے

امریکی عوام کی جانب سے: سندھ کے لئے ایک اور جدید اسکول

19 جون کو سندھ اور بلوچستان کے لئے امریکی ایجنسی برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ) کے ڈائریکٹر مائیکل ہرشہشین اور ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کے سیکریٹری جناب قاضی پرویز شاہد نے حال ہی میں تعمیر کیے گئے اسکول کی عمارت کا افتتاح کیا.

اس موقعے پر مقامی لیڈران، مختلف برادریوں کے ترجمان، اساتذہ، طالب علم اور والدین موجود تھے. یہ جدید عمارت گورنمنٹ ماڈرن ہائی اسکول سکھر کے لئے حکومت سندھ کی شراکت سے امریکی حکومت کے تعاون اور 159.2 ملین ڈالر کے USAID سندھ بیسک ایجوکیشن پروگرام (SBEP) کے ذریعے تعمیر کی گئی.

اس موقعے پر مسٹر ہرشہشین نے بیان کیا ہے کہ امریکی حکومت سندھ میں معیاری تعلیم کو فروغ دینے کیلئے سندھ حکومت کے ساتھ شراکت داری کرنے پر فخر محسوس کرتی ہے۔ انہوں نے کہا، "ہماری اور ہمارے شراکتدار اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈپارٹمنٹ کی توجہ تعلیم کے معیار اور رسائی میں بہتری لانے پر مرکوز ہے. سندھ بیسک ایجوکیشن پروگرام نجی شعبے کے ساتھ مل کر بچوں اور خصوصی طور پر بچیوں کیلئے تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے اور ان کیلئے سیکھنے کے محفوظ مواقع فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔”

اس موقعے پر جناب قاضی پرویز شاہد نے صوبہ سندھ میں تعلیم کے شعبے میں جدت لانے کی مد میں USAID کے سندھ بیسک ایجوکیشن پروگرام اور امریکی حکومت کی خدمات کی تعریف کی۔

USAID اپنے سندھ بیسک ایجوکیشن پروگرام کے ذریعے بالائی سندھ کے ۹ اضلاع اور کراچی کے پانچ ٹاؤنز میں ۱۱۲ جدید طرز کی اسکول کی عمارتیں تعمیر کررہا ہے۔ اس میں سے 60 اسکولوں کی تعمیر کا کام مکمل ہو چکا ہے جبکہ 52  اسکول تعمیر کے مختلف مراحل میں ہیں۔ اس پروگرام کا مقصد سندھ کے منتخب علاقوں میں پرائمری، مڈل اور سیکنڈری سرکاری اسکولوں میں داخلہ بڑھانا اور برقرار رکھنا ہے اور اس میں خاص طور پر ان بچوں کو ایک اور موقع  فراہم کرنا ہے جو کسی وجہ سے پڑھائی چھوڑ چکے ہیں۔ اسکولوں کی تعمیر کے علاوہ SBEP صوبائی حکومت کے تعلیم کے شعبے میں اصلاحات، کمیونٹی موبلائیزیشن، پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ اور طلباء کے پڑھنے کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کی بھی اعانت کرتا ہے۔

USAID  کے پروگراموں کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کریں: www.usaid.gov/Pakistan