10 اکتوبر 2018ء
رابطہ: کرش داس
فون نمبر: 35275000-021
برائے فوری اجرا
امریکی قائم مقام سفیر پال جونز کی مزار قائد پر حاضری
کراچی: امریکا کے قائم مقام سفیر پال جونز نے مزار قائد پر حاضری دی اور بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کو خراج عقیدت پیش کیا۔ پال جونز نے قائد اعظم کی قبر پر گلدستہ رکھا اور امریکی سفارت خانے کی جانب سے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات درج کیے۔
امریکی سفیر نے لکھا کہ ‘‘امریکا بھی پرامن اور متحد پاکستان کے لیے قائد اعظم محمد علی جناح کی جمہوری بصیرت کا شریک ہے۔ امریکی عوام کی جانب سے اس عظیم قوم کے بانی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے حاضر ہونا میرے لیے اعزاز ہے۔’’
امریکی قائم مقام سفیر پال جونز نے قائداعظم کی ہمشیرہ محترمہ فاطمہ جناح اور پاکستان کے پہلے وزیراعظم لیاقت علی خان کے مزارات پر بھی حاضری دی۔ پال جونز نے مزار قائد سے متصل میوزیم کا بھی دورہ کیا اور وہاں قائداعظم محمد علی جناح سے منسوب تاریخی نوادرات کے ذخیرے کو سراہا۔