امریکی قونصلیٹ کراچی میں رمضان کرکٹ کیمپ کا انعقاد: دلچسپ مقابلوں  کیساتھ طلبہ و طالبات کو تربیت دی گئی

Lincoln Corner Karachi and Lincoln Corner Pakistan American Cultural Center (PACC), marked the conclusion of two week-long cricket camps for male and female students with a final match between the two Lincoln Corners teams at the Consulate.

کراچی (19 اپریل، 2023) امریکی قونصلیٹ جنرل کراچی میں لنکن کارنرکراچی اورلنکن کارنرپاکستان امریکن کلچرل سینٹر(PACC) کے اشتراک سے طلبہ و طالبات کو کرکٹ کی تربیت دینے کیلئے منعقدہ کیمپ کا اختتامی جشن منایا گیا۔ دو ہفتے جاری رہنے والی تربیتی کیمپ کا اختتام قونصلیٹ میں لنکن کارنرزکی دو ٹیموں کے درمیان فائنل میچ سے ہوا۔ اس کیمپ میں صحتمند زندگی گزارنے کی اہمیت پرتوجہ مرکوزکرتے ہوئے گلی کوچوں میں کرکٹ  کھیلنے والے نوجوانوں کو پروفیشنل کھیلوں کے قوائد و ضوابط سے متعلق تربیت دی گئی، جبکہ نوجوان خواتین کو مردکھلاڑیوں کیساتھ کھیلوں میں حصہ لیکررمضان کرکٹ کی روایت سے لطف اندوز ہونے کا منفرد موقعہ فراہم کیا گیا۔

قائم مقام قونصل جنرل لیئم اوفلینیگن اور قائم مقام نائب قونصل جنرل ایلزبیتھ سنڈے نے نامورپاکستانی مبصراورسابق کرکٹرسکندربخت اورپاکستانی خواتین کرکٹ ٹیم کی رکن ایمن انورکے ہمراہ کرکٹ میچ کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے لیئم اوفلینیگن کا کہنا تھا کہ”رمضان کرکٹ میچوں کی نہایت ہی دلچسپ روایت ہے، میں آج ان مقابلوں سے لطف اندوزہورہی ہوں۔ ہماری خواہش تھی کہ کرکٹ کے یہ مقابلے سحری تک منعقد کیئے جائیں مگرایسا نہ ہوسکا، ممکن ہے آئندہ برس یہ ہو پائے۔”

لنکن کارنرزامریکی سفارتخانہ اوردیگر پاکستانی اداروں کے درمیان شراکتداری سے چل رہے ہیں۔ مختلف جامعات،  عوامی کتب خانوں اورکلچرل سینٹرزمیں قائم لنکن کارنرزبنیادی طور پر ملٹی میڈیا ریسورس کے مراکز ہیں، جہاں آنیوالے افراد نہ صرف انگریزی زباں سے آشنا ہوتے ہیں، بلکہ مختلف وسائل بروئے کارلاتے ہوئے امریکا کے بارے میں معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔  یہ دوسری رمضان کرکیٹ کیمپ ہے، جس کیلئے لیاقت میموریل لائبریرمیں واقع لنکن کارنرکراچی اور لنکن کارنر پی اے سی سی (PACC) کیجانب سے تعاون کیا گیا۔

افطار ڈنر سے قبل، کرکٹ کے نامور مبصر اور سابق کرکٹر سکندر بخت اور سپر اسٹار کرکٹرایمن انور نے دونوں ٹیموں کے ساتھ کرکٹ کھیلی اورانکو ایس گیم (Ace game) کھیلنے سے متعلق مفید تجاویزدیں۔ بعد ازاں انہوں نے قائم مقام نائب قونصل جنرل ایلزبیتھ سنڈے، شعبہ عوامی سفارتکاری کے عملدار لی مکمینس اورامریکی قونصلیٹ کے دیگرحکام کیساتھ افطارڈنربھی کیا۔