امریکی قونصل جنرل اور سندھ کے وزیر برائے ثقافت نے لنکن کارنرز کیلئے تجدیدی یادداشت نامے پر دستخط کیئے گئے

کراچی (18اکتوبر، 2022) کراچی میں امریکی سفیر نکول ٹیریو اور سندھ کے وزیر برائے ثقافت و سیاحت  سید سردارعلی شاہ نے صوبے کے کتب خانوں میں قائم چار لنکن کارنرز کیلئے تجدیدی یادداشت نامے(ایم او یو) پر دستخط کردیئے ہیں، یہ کارنرز کراچی، حیدرآباد، خیرپور اور لاڑکانہ میں قائم ہیں۔ کراچی کے لیاقت میموریل لائبرری میں موجود لنکن کارکا سندھ کے بڑے کارزمیں شمار ہوتا ہے، جہاں اسٹارٹ اپ لیب کے نام سے اپنی نوعیت کی منفرد اور پرسکون جگہ قائم کی گئی ہے۔اس لیب کی مدد سے کاروبار کا شوق رکھنے والے افراد مفت میں جدید ٹیکنالو جی اور آلات استعمال کرکے اپنا کاروبار شروع کرنے کے خواب کو حقیقت میں بدل سکتے ہیں۔

لنکن کارنرز ریاست ہائے متحدہ امریکہ اور پاکستان کے عوامی کتب خانوں، جامعات اور کمیونٹی سینٹرز کے درمیان اشتراک کا غیرمعمولی حصہ ہیں۔ پاکستان کے نوجوان کوایسے مواقع اور وسائل بروئے کارلا کرامریکی عوام کیساتھ جڑے رہنے میں زبردست مدد ملتی ہے۔ لنکن کارنرز عوام کیلئے کھلے ہیں اور یہاں آن لائین سمیت دیگر پرگرامز سے مفت فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔  ایسے اقدام امریکا کی جانب سے پاکستان کے ساتھ تعلقات میں وسعت اور استحکام  کیلئے جاری کاوشوں کا مظہر ہیں۔

امریکی قونصل جنرل ٹیریو نے تقریب میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "اس سال ہم امریکا – پاکستان تعلقات کو 75 سال مکمل ہونے کا جشن منا رہے ہیں۔ لنکن کارنرز پاکستان میں ہماری ان خدمات کا اہم حصہ ہیں، جن کا مقصد عوامی سطح پر تعلقات استوار کرنا، عوام میں نزدیکیاں بڑھانا اور جدید تعلیم سے متعلق وسائل تک آسان رسائی دینا ہے۔ علاوہ ازیں لنکن کارنرز دونوں ممالک کے عوام میں تعلیم اور جمہوری اقدار کے تبادلے کیلئے غیرمعمولی کردار ادا کررہے ہیں۔ ”

کراچی میں امریکی قونصل خانے اور محکم ثقافت سندھ کی شراکتداری سے صوبے کے کتب خانوں میں قائم لنکن کارنرز کیلئے 2013 سے بھرپور تعاون جاری ہے۔ امریکا کی جانب سے پاکستان میں 18 اور پوری دنیا میں 600 لنکن کارنرز کا وسیع جال بچھایا گیا ہے،  جبکہ سندھ کے شہر کراچی، حیدرآباد، خیرپور اور لاڑکانہ میں قائم لنکن کارنرز اسی نیٹ ورک کا حصہ ہیں۔  پاکستان امریکن کلچرل سینٹر (پی اے سی سی) کی جانب سے امریکی حکومت سے ملنے والی  10 لاکھ ڈالر گرانٹ کے ذریعے صوبہ سندھ اور خیبرپختونخواہ میں لنکن کارنرز کو لاجسٹک سپورٹ مہیا کی جا رہی ہے۔

لنکن کارنرز کے بارے میں مزید معلومات کیلئے  ہماری ویبسائیٹ   U.S. Embassy website وزٹ کریں، یا پھر ہمارے فیس بک پیج  Lincoln Corners Pakistan Facebook page پر جائیں۔