لاہور، ستمبر14, ٫2021امریکی قونصل جنرل لاہور ولیم کے مکانیولے نے کہا کہ میں ازحد مسرت کے ساتھ اعلان کرتا ہوں کہ فائزر کووڈ-19 کی 320,580 خوراکیں آ ج صبح لاہور پہنچ گئی۔ ملتان اور فیصل آباد کے لیےاضافی 320,580 فائزر ویکسین ڈوزئز پہلے پہنچ چکیں۔
قونصل جنرل نے لاہور کے لئے ویکسین کے اس عطیے کا اعلان لاہور میں ویکسین لگانے کے سب سے بڑے مرکز ایکسپو سینٹر میں کیا۔ وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد اور ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز پنجاب ڈاکٹر ہارون جہانگیر بھی عطیے کے اعلان کی تقریب میں شریک ہوئے۔
قونصل جنرل نے بتایا کہ پنجاب کے لیے فائزر ویکسین ڈوزئز امریکہ سے پاکستان آنے والی ویکسین کی بڑی کھیپ کا حصہ ہے۔ مجموعی طور پر امریکی حکومت نے پاکستانی عوام کے لئے 15.8ملین سے زائد محفوظ اور پر اثر ڈوزئز عطیہ کی ہیں۔ انہوں نے موسم گرما میں صدر بائیڈن کے کہے گئے الفاظ دوہرائے کہ وائرس سے مشترکہ مقابلے کے لئے امریکہ دنیا بھر کی ویکسینوں پر مشتمل اسلحہ خانہ ہے۔ صدر نے کہا تھا کہ دنیا کو متعدی امراض سے محفوظ رکھنے کے لیے امریکہ ہر ممکن اقدامات کرے گا۔
اپنی بات جاری رکھتے ہوئے قونصل جنرل میکانیولے نے کہا کہ مجھے یہ کہتے ہوئے فخر ہے کہ پنجاب اور دنیا بھر کو ویکسین مہیا کرکے امریکہ نے بلکل یہی کیا ہے۔ ایک ساتھ کام کر کے ہم کورونا وائرس سے مقابلہ کر سکتے ہیں۔ اس مقابلے میں ہم سب اکٹھے ہیں، آئیےاس وبا کا مل کر مقابلہ کریں۔
امریکہ نے 92 ممالک بشمول پاکستان کو عطیہ کرنے کے لیے فائزر ویکسین کی 500 ملین خوراکیں خریدی ہیں۔ ویکسین کی یہ ڈوزئز کووڈ-19 کی ویکسینوں کی دنیا بھر میں محفوظ تقسیم کے لیے قائم کردہ عالمی ادارے کووہکس کے ذریعے تقسیم کی جا رہی ہیں۔ ویکسینوں کے عطیےکے علاؤہ کووڈ-19 امداد کی صورت میں، پاکستان سے شراکت کے تحت، امریکی مشن پاکستان نے 63 ملین ڈالر سے زائد مہیا کیے ہیں۔ ##