امریکی قونصل جنرل کی طرف سے مالیاتی خدمات میں خواتین کی شمولیت اور قدم بڑھاؤ  مہم کی حوصلہ افزائی کے ذریعے عورتوں کا عالمی دن منایا گیا

Qadam Barhao participants at the U.S. Consulate on Women's Day

کراچی: کراچی میں امریکی قونصل جنرل کی میزبانی میں عورتوں کا عالمی دن منانے کیلئے”قدم بڑھاؤ” مہم  کی تقریب منعقد کی گئی،  امریکی قونصل جنرل کی مالی مدد سے کاروباری خواتین کی مدد کیلئے اس مہم کا آغاز کیا گیا۔

امریکی قونصل جنرل مارک اسٹرو  نے کراچی سے تعلق رکھنے والی قدم بڑھاؤ طلبہ، فیمپرو کی بانی نادیا پٹیل گانجی، اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور انجاز، جو قدم بڑھاؤ کے پہلے ایڈیشن میں تعاون کرنے والی تنظیموں میں شامل ہیں، کے نمائندگان کا استقبال کیا۔  جبکہ،   قونصل جنرل اسٹرونے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ "قدم بڑھاؤ مہم امریکا کی کاوشوں کی صرف ایک مثال ہے، جن کا مقصد کاروباری خواتین کی حوصلہ افزائی، مالی خدمات میں خواتین کی شمولیت اور ان کو برابری کے حقوق  کی فراہمی یقینی بنانا شامل ہے۔ ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ خواتین کو بااختیار بنانے کا عمل مستقبل میں پاکستان اور عالمی معیشت کیلئےایک منظم سرمائیکاری کی حیثیت رکھتا ہے۔ ”

قدم بڑھاؤ  مہم کا پہلا افتتاحمارچ 2021ء میں ای کامرس اور سرمائیکاری تک رسائی کے موضوع پر تین ورچوئل تربیتی سیشنز کے ذریعے کیا گیا۔  کراچی میں امریکی قونصل جنرل کی طرف سے 12 نومبر 2022ء پر فیمپرو اور لنکن کارنرس پاکستان کے ساتھ ملکرقدم بڑھاؤ کی ایڈیشن کا دائرہ کار بڑھاتے ہوئےدوسری مہم کا آغاز کیا گیا، جس میں سندھ اور بلوچستان میں اپنا کاروبار کرنے والی 55 خواتین کو  کاروبار بڑھانے کیلئے 8 ہفتوں کی فیلیوشپ مہیا کی گئی۔ یہ خواتین فیشن سے لیکر، فوٹو گرافی، کھانے پینے اور مشروبات،  دستکاری،  بیوٹی اور اسکنکیئر،  ڈجیٹل پرنٹنگ اور دیگر ماحول دوست مصنوعات کا کاروبار کرتی ہیں۔ تربیتی سیشن کے دوران کاروبار میں ٹیکنالوجی کے استعمال،  ڈجیٹلمارکیٹنگ، ای کامرس پلیٹ فارم، ڈجیٹل ادائگیاں، ساز و سامان، پراڈکٹ فوٹو گرافی، خرید اور فروخت کا نظام،مشہور شخصیات کے ذریعے مارکیٹنگ،  کسٹمر سروس مینجمینٹ، مالیاتی انتظام،  کمپنی کی داخلا، قانونی دستاویزات، چھوٹے کاروبار کیلئے قرضے اور کاوربار بڑھانے کیلئے مواقع پیدا کرنے سمیت دیگر معلومات مہیا کی گئی۔

امریکا کو پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کے75 سال مکمل ہونے پر فخر ہے۔ ہم پاکستانی خواتین کی ترقی اور خودکفالتکیلئے مدد جار رکھنے کی یقین دہانے کراتے ہیں۔  فن، کاوربار، سرکاری معاملات اور زندگی کے دیگر شعبوں میں عورتوں کی شراکت امریکا اور پاکستان سمیت کسی بھی معاشرے کی صلاحیت بڑھانے کیلئے بنیادی حیثیت رکھتی ہے۔