کراچی۔ امریکی قونصل جنرل گریس شیلٹن نے مزار قائد پر حاضری دی اور قائد اعظم محمد علی جناح کو خراج تحسین پیش کیا۔گریس شیلٹن نے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کیے۔
اپنے پیغام میںقونصل جنرل گریس شیلٹن کا کہنا تھا کہ امریکا قائد اعظم محمد علی جناح کے ایک جمہوری، مستحکم اور ترقی یافتہ پاکستان کے تصور کی بھر پور حمایت کرتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ قائداعظم کا پیغام ہم سب کیلیے مشعل راہ ہےجس کی بدولت ایک مضبوط اور پر امن پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر ہوسکتا ہے۔ گریس شیلٹن نے مزار سے متصل عجائب گھر کا بھی دورہ کیا اور قائد اعظم سے متعلق رکھے گئےنوادرات میں بھر پور دلچسپی لی۔