امریکی قونصل خانہ کا کے ایف سی کی جانب سے پاکستانی طلبہ کی لیئے اسکالرشپ کا خیرمقدم

مئی 2021
رابطہ: کیمرون تھامس شاہ
فون: 021 3527 5000

فوری طور پر جاری کرنے کیلئے

 

امریکی قونصل خانہ کا کے ایف سی کی جانب سے  پاکستانی طلبہ کی لیئے اسکالرشپ کا خیرمقدم

پاکستان میں معاشی سرگرمی کے فروغ کیلئے امریکی کاروباری اداروں کی جانب سے اشتراک کرنے کی تعریف

کراچی امریکی قونصل جنرل رابرٹ سلبرسٹین نے کے ایف سی کی جانب سے اورنج ٹری فاؤنڈیشن کے ساتھ اشتراک میں ایک نیا اسکالرشپ فنڈ کے اجرا کا خیرمقدم کیا ہے جس سے طلبا و طالبات کو ہائر ایجوکیشن کمیشن سے تسلیم شدہ جامعات سے اپنی انڈرگریجوئیشن اور گریجوئیشن کی تعلیم مکمل کرنے میں مدد ملے گی۔

رابرٹ سلبرسٹین نے حوالہ دیا کہ کرونا وبا کے منفی اثرات کے باوجود امریکی کاروباری ادارے پورے پاکستان میں سینکڑوں طلبا و طالبات اور ان کے اہل خانہ کی مدد کرتے آرہے ہیں تاکہ وہ اپنی تعلیم مکمل کرسکیں۔ اسی مقصد کے پیش نظر انہوں نے دی سٹیزنز فاؤنڈیشن، ڈیف ریچ اور دیوا اکیڈمی جیسے اداروں کے ساتھ اشتراک کیا ہے۔ اور اسکے علاوہ  امریکی کاروباری ادارے پاکستان میں براہ راست دس لاکھ نوکریاں قائم رکھنے کے ساتھ تقريباَ چار ارب ڈالر کی معاشی سرگرمی پیدا کرچکے ہیں۔

اس موقع پر قونصل جنرل کا مزید کہنا تھا کہ، "ہم کے ایف سی کو پاکستان میں ایک ذمہ دار کارپوریٹ ادارے کے طور پر کام کرنے پر داد دیتے ہیں کیونکہ ہمارا یقین ہے کہ پائیدار اور جامع معاشی ترقی کیلئے سرکاری اور نجی شعبے کا مل کر کام کرنا ضروری ہے۔”

###