کراچی۔امریکی قونصل خانے کے زیر اہتمام ’ڈینیل پرل ورلڈ میوزک ڈیزـ‘منایا گیا۔اس موقع پر کراچی میں متعین امریکی قونصل جنرل کی رہائشگاہ پر 600سے زائد افراد کیلیےکانسرٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں مشہور پاکستانی پاپ بینڈز ’دا اسکیچز‘اور’ساونڈزآف کولاچی‘ نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔
کانسرٹ سے پہلے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے امریکی سفارت خانے اسلام آباد کے ڈپٹی چیف آف مشن جانتھن پریٹ نے کہا کہ آنجہانی امریکی صحافی ڈینیل پرل مختلف ثقافتوں کو قریب لانے کا ذریعہ بنے۔ جانتھن پریٹ کا کہنا تھا کہ ڈینیل پرل موسیقی میںبے انتہا دلچسپی رکھتے تھے اور اس کی ایک جھلک ان کی یادمیں منعقد کیے جانے والےاس کانسرٹ میں بھی دیکھی جا سکتی ہے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قونصل جنرل گریس شیلٹن نے کہا کہ آج کی خوبصورت تقریب نے یہ بات ثابت کر دی ہے کہ دوستی ، برداشت اور باہمی احترام کے جذبے کو شکست نہیں دی جاسکتی۔ گریس شیلٹن کا کہنا تھا کہ تقریب میں پیش کی جانے والی موسیقی ناصرف امن اور محبت کے جذبے کو فروغ دیتی ہےبلکہ اس میں روایتی صوفی موسیقی کا رنگ بھی نمایاں ہے۔
’ ڈینیل پرل ورلڈ میوزک ڈیز ‘دنیا بھر میں امن کےفروغ کیلیے موسیقی کا سب سے بڑا منصوبہ ہے۔بین الاقوامی کانسرٹس کا یہ سلسلہ آنجہانی امریکی صحافی ڈینیل پرل کی یاد میں شروع کیا گیا تھا۔اس سلسلے میں 2002سے اب تک 140ملکوں میں ہزاروں موسیقی کی محفلیں منعقد کی جا چکی ہیں۔اس منصوبے کا مقصدموسیقی کے ذریعےبرداشت اور باہمی احترام کے جذبے کو فروغ دیناہے۔’ڈینیل پرل فاونڈیشن ‘کا قیام 2002میںہوا جس کا مقصد مختلف مکاتب فکر کے افراد کے درمیان مکالمے کا -آغاز،نفرت کا خاتمہ اور ذمہ دارآنہ صحافت کا فروغ ہے