امریکی ماہرین کی پاکستان واٹر ڈائیلاگ پراجیکٹ میں اعانت کے لئے تربیتی نشستیں

اسلا م آباد  (۲۲  ِاگست،  ۲۰۱۷ء) __   امریکی محکمہ  زراعت (یو ایس ڈی اے) کے تین ماہرین پاکستان آبی مکالمہ منصوبہ (پاکستان واٹر ڈائیلاگ پراجیکٹ )میں معاونت کے لئے اس ہفتے اسلام آباد میں آبی وسائل سے متعلق تربیتی نشستیں منعقد کررہے ہیں۔ وفاقی اور صوبائی وزارتوں، جامعات اور غیر سرکاری تنظیموں کے ۸۵ اعلیٰ حکام اور فنی ماہرین اِن ورکشاپس میں شرکت کررہے ہیں، جن کا اہتمام امریکی محکمہ زراعت اور خشک علاقوں میں زرعی تحقیق کے بین الاقوامی مرکز (ایکارڈا) نے مشترکہ طور پر کیا ہے۔

امریکی سفارتخانہ کے زرعی قونصلر ڈیوڈ ولیمز نے پہلی ورکشاپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آبی مکالمہ منصوبہ سے کسانوں کو زراعت کے لئے پانی کو زیادہ باکفایت انداز  میں حاصل کرنے، ذخیرہ کرنے اور استعمال کرنے میں مدد ملتی ہے۔

امریکی محکمہ زراعت کے جو ماہرین یہ تربیتی نشستیں منعقد کررہے ہیں، اُن میں یو ایس  ڈی اے کے نیچرل ریسورس کنزرویشن سروس کے ایگرونومسٹ مائیکل کیوسیرا ، یو ایس ڈی اے کنسٹرکشن اینڈ سوائل مینجمنٹ سینٹر کے اسٹریم مکینکس سول انجینئر جان فرپ اور یو ایس  فارن ایگریکلچرل سروس کے کیپیسٹی بلڈنگ اینڈ ڈیویلپمنٹ آفس کی پروگرام منیجر ہیلری لینڈ فرائیڈ شامل ہیں۔

امریکی محکمہ زراعت نے امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ) کے تعاون سے پانی و زمین کی حفاظت کے طریقوں اور ٹیکنالوجیز کو فروغ دیتے ہوئے واٹر شیڈ کی بحالی و آبپاشی میں بہتری کے لئے چھ برس کام کیا ہے۔

امریکی محکمہ زراعت کا یہ کام ۲۰۱۱ء میں ایکارڈا کے ساتھ شراکت میں دیہی کاشتکاروں کی مدد کے لئے ایک پانچ سالہ پروگرام سے شروع کیا گیا تھا۔ اس منصوبے کے تحت چالیس آزمائشی مقامات قائم کئے گئے، ڈیڑھ لاکھ کتابچےشائع کئے گئے، ۲۴۰ فارمرز فیلڈ ڈیز کا انعقاد کیا گیا اور ۱۴ ہزار کاشتکاروں تک رسائی ممکن بنائی گئی۔  ان اقدامات کی بدولت پندرہ سو کاشتکاروں نے پہلے ہی ایک یا اس سے زائد جدید ٹیکنالوجیز کو اختیار کرلیا ہے۔ امریکی محکمہ زراعت نے ۲۰۱۳ء سے ۲۰۱۵ء تک انٹرنیشنل واٹر مینجمنٹ انسٹی ٹیوٹ کے ساتھ بھی شراکت کی۔ اس پروگرام کے تحت پاکستان واٹر ڈائیلاگ کا متفقہ لائحہ عمل وضع کرنے کے لئے مقامی حکام اور امریکی محکمہ زراعت کے ماہرین کو ایک جگہ جمع کیا گیا۔

۲۰۱۶ء میں امریکی محکمہ زراعت اور ایکارڈا نے ’’پاکستان واٹر ڈائیلاگ ۔ ڈی فیوژن اینڈ اڈاپشن تھرو پارٹنرشپس اینڈ ایکشن آف دی بیسٹ واٹرشیڈ ری ہیبیلٹیشن اینڈ اِری گیشن پریکٹسز‘‘کے دوسرے مرحلے کا آغاز کیا۔ اس پروگرام کے تحت پچھلے واٹر شیڈ پروگرام میں وضع کردہ  انتظامی طریقوں میں مزید بہتری کے لئے پیش رفت کی جارہی ہے