امریکی محکمہ خارجہ کے اہلکار کی جانب سے تعمیراتی تربیت کے ادارے کا دورہ

اسلام آباد(۱۲ ِ جولائی،۲۰۱۸ ) ۔ امریکی محکمہ خارجہ کے    دفتر برائے بہبود آبادی، پناہ گزینوترک ِوطن کی یورپ، وسطی ایشیا، جنوبی و شمالی امریکہ بیورو  کی  آفس ڈائریکٹر  مارتھا یوتھ نے  اسلام آباد میں کنسٹرکشن ٹیکنالوجی ٹریننگ انسٹیٹیوٹ  (سی ٹی ٹی آئی ) کا دورہ کیا۔  اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے پناہ گزین  کی معاونت سے  جاری منصوبے کے تحت سی ٹی ٹی آئی   افغان پناہ گزینوں اور اُن کی میزبان آبادیوں  کے افراد کو  پیشہ ورانہ اور فنی تربیت فراہم کرتا ہے۔ مارتھایوتھ نےدورے کے  موقع پر   زیر تربیت افراد اور اُن کے اساتذہ سے  بات چیت کی اور انکی  ضروریات کے بارے میں   معلوم کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے امریکی حکومت کے اس عزم کا اعادہ کیا کہ  افغان پناہ گزین اور انکی میزبان  مقامی آبادیوں کے مسائل کے دیرپا حل کے لیے پاکستان کی اعانت جاری رکھی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ  تربیتی ادارہ سی ٹی ٹی آئی   اس  بات کو سمجھنے کے لیے شاندار مثال ہے کہ  اقوام متحد کے  پناہ گزین کے ادارے کو دی جانے والی امداد کس طرح افغان پناہ گزینوں اور  انکی میزبان کمیونٹیوں کے لیے  پائیدار سہولیات   کی دستیابی یقینی بناتی ہے۔

مارتھایوتھ نے  پاکستان کے چار   روزہ دورے   کے موقع پرچیف کمشنر برائے افغان پنا ہ گزین سلیم خان، یو این ایچ سی آر کے پاکستان میں ملکی نمائندہ روریندرنی مینک والا اور افغان  نائب سفیر ذردشت  شمس سے ملاقاتیں کیں اور باہمی تعاون  کوفروغ  دینے کے حوالےسے  تبادلہ خیال  کیا۔

امریکہ پاکستان اور خطہ میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد دینے ولے ممالک میں سر فہرست ہے۔امریکہ نے   ۲۰۰۲ء  کے بعد سے،   پاکستان اور  خطے میںیو این ایچ سی آر اور دوسرے  اشتراک کاروں کے توسط سے ، تقریبًا دو اعشاریہ نو (۲.۹) ارب  ڈالر   افغان پناہ گزینوں، واپس جانے والوں ، متاثرہ  افغان آبادیوں اور پاکستانی  اور دیگر میزبانآبادیوں کو   فراہم کئے  ہیں۔

####