امریکی نائب معاون وزیر خارجہ برائے جنوب و وسط ایشیائی امورسفیر ایلس ویلز کا دورہ پاکستان

اسلا م آباد   (۳          ِجولائی ،  ۲۰۱۸ء) __    امریکی پرنسپل نائب معاون وزیر خارجہ برائے جنوبی و وسط ایشیائی امور،سفیر ایلس ویلز نے  یکم سے تین جولائی تک  اسلام آباد کا دورہ کیا۔ اسلام آباد میں، سفیر ویلز نے  وزیر خزانہ شمشاد اختر، خارجہ سیکریٹری تہمینہ جنجوعہ،  چیف آف  آرمی اسٹاف جنرل قمر باجوہ اور   چیف آف جنرل اسٹاف  لیفٹیننٹ جنرل  بلال اکبر سے ملاقاتیں کیں ۔  وہ کاروباری شخصیات اور اسلام آباد میں  متعین  دیگر ممالک  کے سفیروں سے بھی ملیں۔

امریکہ کی جنوبی ایشیا کے بارے میں حکمت عملی   سے ہم آہنگ    ، سفیر ویلز  کے دورے  کا  مقصد پاکستان کے اُس کردار پر توجہ مرکوز کرنا تھا جو وہ افغانستان میں جاری  تنازعہ کو  پرامن طریقہ   سے حل کرنے  کے لیے ادا کر سکتا ہے۔  سفیر نے پاکستان کے اپنی سرحدوں کے اندر موجود تمام دہشتگرد گروہوں کے خاتمے کے  عزم اور دونوں ملکوں کے مابین مفیدباہمی اقتصادی اور تجارتی  تعلقات کےفروغ پر  بھی تبادلہ خیال کیا۔