امریکی نائب وزیر خارجہ کی جانب سے تعلیمی وثقافتی تعاون کے مواقع اجاگر کرنے کیلئے پاکستان کا دورہ

Assistant Secretary of State for the Bureau of Educational and Cultural Affairs Marie Royce meets with Pakistanis students, teachers and artists during her visit to Pakistan

اسلام آباد (  ۱۴ ِ جولائی ۲۰۱۸ )   امریکی نائب وزیر خارجہ  برائے تعلیم وثقافتی امور  میری رائیس نے  ۱۱  سے ۱۳ ِ جولائی  تک  اسلام آباد کادورہ کیا ، جس میں انہوں نے  محکمہ خارجہ  کی جانب سے امریکی سفارتخانہ کی توسط سے  پاکستانیوں کے لیے مہیا  کیے جانے والے  تعلیمی اور ثقافتی تبادلوں  کے مواقع کو اجاگر کیا۔

نائب وزیر خارجہ  رائیس نے   پاکستان ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین  ڈاکٹر طارق بنوری سے ملاقات کی ،کمیشن پاکستان میں اعلیٰ تعلیم کے معیار کی بہتری کے کلچر کوامریکہ اور پاکستان کے اساتذہ اور منتظمین کے درمیان علمی روابط کے ذریعہ فروغ دینے کے لیے کوشاں ہیں۔انہوں نے فلبرائٹ پروگرام سمیت پاک  امریکہ حکومتوں کے درمیان جاری تعلیمی شراکت داری کے  پروگراموں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔  فلبرائٹ امریکی حکومت کی طرف سے تعلیمی تبادلے کا اعلیٰ  ترین پروگرام ہے اور پاکستانی اور امریکی حکومت  اشتراک کی بدولت دنیا میں اپنی نوعیت کا سب سے بڑا پروگرام سمجھاجاتا ہے۔

پاکستان میں یو ایس ایجوکیشنل فاؤنڈیشن  فلبرائٹ پروگرام کا انتظام چلاتی ہے  ،میری  رائیس نے اس ادارے کی  ایگزیکٹو ڈائریکٹر ریٹا  اختر سے  بھی ملاقات کی۔ نائب وزیرنے  فلبرائٹ اسکالرشپ کے تحت    ماسٹرز، پی ایچ ڈی اور لینگوئج ٹیچنگ اسسٹنٹ    پروگرام سمیت اعلیٰ تعلیم و تحقیق کے لئے امریکہ  روانہ ہونے والے   ۱۵۶   پاکستانی طالبعلموں سے بھی  گفتگو   کی۔   انہوں نے  پاکستان۔یو ایس الومنائی نیٹ ورک ( پی یو اے این ) انٹرنیشنل کانفرنس  کی افتتاحی  تقریب میں  آٹھ افغان طالبعلموں سمیت امریکی الومنائی نیٹ ورک کے۲۱۰شرکا ء سے بھی خطاب کیا۔ امریکی سفارتخانہ  کا  ریجنل انگلش لینگوئج آفس ( علاقائی دفتر برائے  فروغ  ِانگریزی زبان) طالبعلموں اور اساتذہ کے لئے  انگریزی زبان کی تدریس کے متعدداقدامات  کی  مالی اعانت کرتا ہے، جن میں سے مدارس کی استانیوں  کو انگریزی سکھانے کے دو ہفتہ پر محیط ورکشاپ سے مستفید ہونے والی شرکاء سے  بھی نائب وزیر خارجہ نے    ملاقات کی۔  رائیس نے  پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس کابھی  دورہ کیا، جہاں انہوں نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جمال شاہ سے ملاقات  میں  پاکستان کے چندمعروف فنکاروں کے کام کے بارے میں آگہی  حاصل کی۔  ####