29 اکتوبر 2020
رابطہ: برٹنی اسٹیورٹ
فون: 021-3527-5000
فوری اجرا کیلئے
امریکی ناظم الامور اینجیلا ایگلر کا پاکستان اور امریکا کے معاشی تعلقات کو فروغ دینے کیلئے کراچی کا دورہ
کراچی – امریکا اور پاکستان کے مابین قائم معاشی تعلقات کو فروغ و استحکام کیلئے اپنے ۲ روزہ دورے میں امریکی ناظم الامور اینجیلا ایگلر نے سندھ کے وزیر اعلی سید مراد علی شاھ، اسٹیٹ بینک کے گورنر رضا باقر اور شہر کے مشہور کاروباری شخصیات سے ملاقات کی۔
وزیر اعلی سے ملاقات کے دوران اینجیلا ایگلر نے حالیہ بارشوں کے بعد کراچی میں مختلف مقامات پر بنیادی ڈھانچے کی تعمیر و مرمت کے کام اور سندھ کے دیہی علاقوں میں سیلاب سے نمٹنے کی حکومت سندھ کی کوششوں پر گفت و شنید کی۔ انہوں نے ملاقات کے دوران تعلیم، صحت، کرونا کے خلاف اقدامات کے علاوہ دیگر منصوبوں پر بھی روشنی ڈالی جن کیلئے امریکا نے صوبہ سندھ کے صوبائی حکام کے ساتھ تعاون کیا ہے۔ ناظم الامور ایگلر نے اسٹیٹ بینک کے گورنر کے ساتھ ملاقات میں پاکستان کے معاشی اصلاحات کے ایجنڈا اور FATF پر بات چیت کی۔ اس کے علاوہ شہر کے مشہور کاروباری رہنماؤں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے پاکستان میں امریکی سرمایہ کاری کیلئے موجود مواقع اور دوطرفہ تجارت پر بھی تبادلہ خیال کیا جس نے سال ۲۰۱۹ میں ۶۔۶ بلین کی رکارڈ سطح عبور کرلی تھی۔
اینجیلا ایگلر نے سندھ اور بلوچستان میں خواتین کیلئے موجود معاشی سرگرمی کے مواقع پر بات چیت کرنے کیلئے انٹرپرنیور (کاروباری) خواتین کی ایک گول میز کانفرنس کی صدارت بھی کی۔ عالمی معیشیت میں عورتوں کی شراکتداری کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے اینجیلا کا کہنا تھا کہ، "جب خواتین معاشی طور پر خودمختیار ہوتی ہیں تو وہ اپنے گھر اور کمیونٹی میں سرمایہ کاری کرنے کو ترجیہ دیتی ہیں نتیجتاً معاشی افزائش و استحکام ممکن ہوتا ہے۔”
اپنے دورے کے دوران ناظم الامور اینجیلا ایگلر نے قائداعظم محمد علی جناح کی مزار پر حاضری دی اور خراج بھی پیش کیا۔
###