امریکی ناظم الامور لیزلی وِگری کی مزار قائد پر حاضری

۸ جون ۲۰۲۱
رابطہ: برٹنی اسٹورٹ
فون: 021 3527 5000

برائے فوری اجرا

امریکی ناظم الامور لیزلی وِگری کی مزار قائد پر حاضری

کراچی: امریکا کے ناظم الامور لیزلی وِگری نے مزار قائد پر حاضری دی اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کو خراج عقیدت پیش کیا۔ ناظم الامور وگری نے قائداعظم کی مزار پر گلدستہ رکھا اور امریکی سفارتخانہ اسلام آباد کی جانب سے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات درج کیے۔

امریکی سفیر لیزلی وِگری نے قائداعظم کی ہمشیرہ محترمہ فاطمہ جناح اور پاکستان کے پہلے وزیراعظم لیاقت علی خان کے مزارات پر بھی حاضری دی۔

اپنے تاثرات میں امریکی ناظم الامور نے لکھا کہ "امریکی عوام کی جانب سے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے حاضر ہونا میرے لیے اعزاز ہے ان کے مزار کے اس دورے نے مجھے جمہوری، روادار اور متحد پاکستان کے لیے انکے تاسیسی فکر و بصیرت پر غور کرنے کا موقع فراہم کیا ہے، جو کہ ہم سب کے لیے مشعل راہ ہیں۔

###