اسلام آباد ( ۲۳ جون ۲۰۲۳ء)- امریکی سفارتخانہ کے ڈپٹی چیف آف مشن اینڈریو شوفر ، وفاقی سیکرٹری برائےوزارت توانائی راشد محمود لنگڑیال اور امریکی ادارہ برائے بین الاقو امی ترقی ( یوایس ایڈ) کے مشن ڈائریکٹر ریڈ ایشل مین نے اسلام آباد میں منعقد ہ ایک تقریب میں فیوچر آف ویمن اِن انرجی اسکالرز پروگرا م کے تحت ۲۰۲۳ء کاتربیتی پروگرام کامیابی سے مکمل کرنے والی خواتین میں اسناد تقسیم کیں۔ اس پروگرام ، جس کا آغاز ۲۰۲۲ء میں ہوا، کامقصد پاکستانی خواتین کو سائنس اور انجنیئر نگ کے شعبوں کو بطور کیرئیر اختیار کرنے کی ترغیب دینا اور ان کی حمایت فراہم کرنا ہے۔
تقریب میں اینڈریو شوفر اور وفاقی سیکرٹری برائےوزارت توانائی نے اظہار خیال کیا۔ ڈی سی ایم شوفر نے حکومت پاکستان کے اِس فیصلے کی تحسین کی کہ ۲۰۳۰ء تک قابل تجدید توانائی کا حصہ ۶۰ فیصد کیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ ہم اِس ہدف کے حصول کی حمایت کرتے ہیں اور خواتین سمیت تمام پاکستانیوں کے لیے مواقع کی دستیابی یقینی بنا رہے ہیں تاکہ یہ سب لوگ شمولیت پر مبنی معاشی نمو اور ترقی سے مستفید ہو سکیں۔ وفاقی سیکرٹری راشد محمود لنگڑیا ل نے کہا کہ امریکہ اور پاکستان ماحولیات اور توانائی کے شعبوں میں شراکت کی طویل تاریخ رکھتے ہیں ۔ انھوں نے پاکستان کی معیشت میں خواتین کا کردار پر زور دیا۔
توانائی کے شعبےمیں یوا یس ایڈ کی خدمات کے بارے میں مزید معلومات کے لیے مندرجہ ذیل ویب سائٹ ملاحظہ کریں:
https://www.usaid.gov/pakistan/energy
###