اسلام آباد ( ۸ اپریل ۲۰۲۱ ء)۔۔ریاستہائے متحدہ امریکہ کی ناظم الاُمور اینجلا ایگلر نے آٹھ اپریل کو گوادر کا دورہ کیا۔ ایگلر پندرہ سال میں گوادر کا دورہ کرنے والی پہلی امریکی عہدیدارہیں اور یہ اُن کا بلوچستان کا دوسرا دورہ تھا۔ اس موقع پر انہوں نے بحری سلامتی (میری ٹائم سیکیورٹی )کے اُمور میں پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعاون،ریاستہائے متحدہ امریکہ اور پاکستان کے درمیان تجارتی ومعاشی تعلقات میں اضافہ اور خطہ بھر میں خوشحالی کے فروغ کی اہمیت کو اجاگر کیا۔