امریکی ویزا کے حامل پاکستانی شہریوں کے لیے انٹرویو کی شرط سے چُھوٹ کی اہلیت میں توسیع

اسلام آباد (یکم جولائی ۲۰۲۲ء)—پاکستان میں امریکی سفارتی مشن کو  یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ   امریکی سفارتخانہ اسلام آباد اور امریکی قونصل خانہ کراچی میں    انٹرویو کی شرط سے چُھوٹ کے لیے  امریکہ کے   بی ون بی ٹو   سیاحتی  اور کاروباری ویزا  کی  تجدید کے لیے پاکستانیوں کی  اہلیت میں مزید توسیع کر دی گئی ہے۔   ۴۵ سال سے زیادہ عمر کے وہ  پاکستانی شہری، جن کے پاس   امریکہ کا درست اور قابل قبول بی ون بی ٹو ویزا موجود ہے  یا  اُس ویزے کی مدت گزشتہ ۴۸ مہینوں کے دوران  ختم  ہو گئی ہے تو  وہ اس پروگرام  میں شرکت کے لیے اہل ہیں۔

اس انتظامی  تبدیلی سے صارفین کے لیے خدمات کی فراہمی  میں بہتری  اور اہل پاکستانی شہریوں کے سیاحتی اور کاروباری ویزوں کی تجدید    کے عمل میں بھی تیزی واقع  ہو گی۔ واضح رہے کہ  ویزا رکھنے والے بعض اہل شہریوں کو  امریکی  قانون کے تقاضوں کے تحت امریکی سفارتخانہ یا  قونصل خانہ میں انٹرویو کے لیے  پیش ہونا پڑ سکتا ہے ۔

درخواست گزار  ویزا انٹرویو سے  استثنیٰ  کی  اہلیت کے تعین کے لیے مندرجہ ذیل ویب سائیٹ ملاحظہ کر سکتے ہیں :

https://www.ustraveldocs.com/pk/pk-niv-visarenew.asp

نیز اپنے سوالات کے تفصیلی جوابات کے لیےنیچے دی گئی ویب سائیٹ پر جائیں:

https://www.ustraveldocs.com/pk/pk-gen-faq.asp.

###