24 ستمبر 2019
رابطہ: جیسن گرین
فون: 021-3527-5000
فوری اجرا کیلئے
امریکی کمرشل سروس کی سربراہی میں پاکستانی تاجروں کے وفد کی پانی سے متعلق عالمی کانفرنس میں شرکت
کراچی – امریکی کمرشل سروس کی سربراہی میں پاکستانی تاجروں کا 16 رکنی وفد شکاگو (امریکا) میں 22 سے 25 ستمبر 2019 کو ہونے والی واٹر انوائرنمنٹ فیڈریشن ٹیکنیکل ایگزیبیشن اینڈ کانفرنس(WEFTEC 2019) میں شرکت کررہا ہے۔
اس کانفرنس میں دنیا بھر کے اعلى تعلیم اور تربیت یافتہ پانی و نکاسی آب کے ماہرین شریک ہوتے ہیں ۔ پانی اور نکاسی آب پر ہونے والی یہ سالانہ کانفرنس دنیا کی سب سے بڑی نمائش سمجھی جاتی ہےجس میں پانی اور نکاسی آب سے متلعق جدید ٹیکنالاجی کا مشاہدہ کرنے کے علاوہ کانفرنس میں شریک شرکا کو کاروبار اور تعلقات بڑھانے کا ایک بہترین موقعہ بھی مہیا ہوتا ہے۔
نمائش میں شرکت کرنے والی پاکستانی کمپنیوں کویہ موقع ملے گا کہ وہ پانی اور نکاسی آب کے شعبے کی گہری واقفیت اور خاص طور پر امریکا سے بزنس کے مزید مواقع حاصل کرسکیں۔ پاکستان ان 31 سے زائد وفود میں شامل ہے جو امریکی کمرشل سروس کے تحت اس کانفرنس میں شرکت کررہے ہیں۔
امریکی کمرشل قونصلر نیتھن سیفرٹ نے اس نمائش کی اہمیت اور پاکستان کے پانی اور ماحولیاتی مسائل سے اس کے گہرے تعلق کا ذکر کرتے ہوئے کہا، "پاکستانی وفد کو اس کانفرنس میں لے جانے کی ہماری کوشش اس عزم کا مظہر ہے کہ ہم پاکستان کے پانی سے منسلک مسائل کے حل کیلئے بہترین امریکی ٹیکنالاجی پیش کرسکیں۔”
امریکا پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے- ۔سال 2017-18 میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارت 1.3 کھرب روپے کی ریکارڈ سطح پرپہنچ چکی ہے ۔ گزشتہ سال یو ایس کمرشل سروس کے تحت پاکستانی وفود کو امریکا میں 10 سے زائد تجارتی نمائشوں میں شرکت کرائی گئی۔ اس پر مزید معلومات کیلئے http://weftec.org ملاحظہ کریں۔