اسلا م آباد (۱۲ دسمبر، ۲۰۱۶ء) __ امریکی موسیقار مہوگنے جونز اور انکے بینڈ نے اتوار کی شام ایوان قائد ہال میں شائقین کو ہپ ہاپ موسیقی سے لطف اندوز کیا۔ امریکی سفارت خانہ کے زیر اہتمام منعقدہ اس تقریب کا مقصد خواتین کو بااختیار بنانے کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا۔
مہوگنے جونز کایہ دورہ پاکستان اس وقت ہوا جب جنس کی بنیاد پر تشدد کے خاتمے کے حوالے سے سالانہ سولہ روزہ مہم ۲۵ نومبر سے ۱۰ دسمبر تک منائی جارہی تھی ۔گروپ نے مختلف جگہوں پر اپنے فن کا مظاہرہ اور ورکشاپس منعقد کیں جس کا اہتمام امریکی وائسز اور کچھ خاص مرکز برائے آرٹس، ثقافت اور مکالمہ نے کیا تھا۔
مہوگنے جونز نے کہا کہ یہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے کہ میں جنس کی بنیاد پرروا تشدد کے خاتمے کے حوالے سے سالانہ سولہ روزہ مہم کے دوران پاکستان میں ہوں۔انہوں نے کہا کہ میں اس پروگرام میں پاکستانی نوجوان فنکاروں کے ساتھ ورکشاپ کر رہی ہوں اور اس کے نتیجے میں باہمی تعاون کے حوالے سے پر امید ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں باصلاحیت اور معاشرتی طور پر متحرک نوجوانوں کی کوئی کمی نہیں ہے۔
امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے میوزک گروپ کی اسلام آباد آمد پراس کا خیر مقدم کرتے ہوئے موسیقی کی طاقت کو تعلیم کے مقصد کے حصول کے لئے استعمال کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ موسیقی ہمیں دنیا کے بارے میں آگاہی، نئے خیالات اور ثقافتی اختلاف کے خاتمے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔
امریکی سفارتخانہ مختلف پروگراموں کے ذریعے فنون کو فروغ دیتا ہے۔ ہر سال امریکی حکومت درجنوں پاکستانی موسیقاروں کو امریکہ میں ساؤتھ بائی ساؤتھ ویسٹ میوزک فیسٹیول، دوستی میوزک پراجیکٹ اور ڈینئل پرل میوزک ڈیز میں اپنے فن کا لوہا منوانے کے مواقع فراہم کر تی ہے۔ امریکی سفارتخانہ کے پروگراموں کے بارے میں مزید جاننے کیلئے درجہ ذیل ویب سائٹ ملاحظہ کیجیے۔
https://pk.usembassy.gov.
۱۲ دسمبر ، ۲۰۱۶ء رابطہ: شعبہ امور عامہ
برا ئے فوری اجراء سفارتخانہ ریاست ہائے متحدہ امریکہ
۱۰۸/۲۰۱۶ فون:۰۵۱۲۰۱۵۴۲۷