لاہور — اپریل3، 2019: امریکی قونصل جنرل کولین کرینولگی نے بہاولپور کے 160 اور لاہور کے 125 طلبہ کو انگریزی کی
تربیت مہیا کرنے کے لیے ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے چیئرمین ندیم الرحمان کے ہمراہ تربیت کی فراہمی کے معائدے کی دستاویز پر دستخط کیے. ٹیوٹا کی جانب سے تربیت کے ذمّہ داران ، لاہور انسٹیٹیوٹ آف فیوچر ایجوکیشن اور ڈوو فاؤنڈیشن کے نمائندے اس موقع پر موجود تھے۔
2017-2018 میں امریکی قونصلیٹ جنرل لاہور اور ٹیوٹا نے ملکر خانیوال، سیالکوٹ، لاہور اور ملتان کے طلبہ کو انگریزی زبان کی تعلیم فراہم کی۔
"ٹیوٹا کےساتھ مضبوط شراکت جاری رہنا امریکہ کے لیے باعث مسرت ہے،” قونصل جنرل کرینولگی نے کہا. "ہمارے انگریزی زبان کے تربیتی پروگراموں میں شرکت کرنے والے طلبہ محنتی اساتذہ سے جدید طریقوں کے ذریعے انگریزی زبان سیکھتے ہیں. یہ طلبہ بعد از تربیت ہر طرح کے چیلنجوں کا سامنا کر سکتے ہیں. یہ طلبہ، انکے والدین اور اساتذہ میرے لیے متاثر کن ہیں،” کرینولگی نے کہا۔
امریکی قونصلیٹ جنرل لاہور اس سال کے دوران 1400 طلبہ اور طالبات کی پنجاب کے سات شہروں، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان، فیصل آباد، گوجرانوالہ، لاہور، ملتان اور سرگودھا میں انگریزی زبان کی تربیت میں مدد کر رہا ہے۔