اسلام آباد (27 نومبر 2016ء) __ ہم وزیر اعظم نوازشریف کی جانب سے لیفٹیننٹ جنرل قمر باجوہ کی بطور چیف آف آرمی اسٹاف تقرری کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ ہم پاکستان کے منتخب رہنماؤں ، لیفٹیننٹ جنرل قمر باجوہ اور پاکستان کی افواج کے ساتھ پاکستان اور خطہ میں شورش کے قلع قمع اور انسداد دہشت گردی کے مشترکہ اہداف کے حصو ل اور پاکستانی حکام کو اپنی سرزمین کو پڑوسی ممالک کے خلاف دہشت گردی کے حملوں کے لیے استعمال سے روکنے کے اپنے عہد کی پاسداری کرنے کے قابل بنانے کے لیے کام کرتے رہیں گے۔
ہم پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف اور ان کے اہل خانہ کو تین سالہ مدت تقرری کے اختتام پر مبارک باد پیش کرتے ہیں ۔ جنرل راحیل شریف بطور آرمی چیف اپنی تعیناتی کی تین سالہ مدت کے دوران ایک قابل احترام اشتراک کار رہے۔ ہم پاکستان اور خطہ میں دہشت گردی کے سدباب میں ان کی قائدانہ صلاحیتوں کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔پاکستان میں سویلین حکومت اور اداروں کے لیے ان کی اعانت قابل قدرہے۔ انہوں نے امن وسلامتی اور پاکستان کی عوام کی فلاح وبہبود کے لیے متاثرکن لگن کامظاہرہ کیا۔
ہم نئے چیئرمین جوائینٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی لیفٹیننٹ جنرل زبیر حیات کومبارک باد پیش کرتے ہیں اور جنرل راشد محمود کی زبردست خدمات کابھی اعتراف کرتے ہیں۔
۲۷ ِنومبر، ۲۰۱۶ ء رابطہ: شعبہ امور عامہ
برا ئے فوری اجراء سفارتخانہ ریاست ہائے متحدہ امریکہ
۱۰۱/۲۰۱۶ء فون:۰۵۱۲۰۱۵۴۲۷، ۰۵۱۲۰۱۴۴۲۳