اسلام آباد ( ۲ ِ اگست ۲۰۱۹ ء ) خصوصی ایلچی برائے افغانستان مفاہمتی عمل سفیرزلمے خلیل زاد نے یکم اور دو اگست کو اسلام آباد کا دورہ کیا اور پاکستانی قیادت کے ساتھ افغان امن عمل میں ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعظم عمران خان، وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ساتھ ملاقاتوں میں سفیر خلیل زاد نے افغان امن عمل میں ہونے والی مثبت پیش رفت اور آئندہ کے اقدامات کی نشاندہی کی۔ انہوں نے امن عمل میں پاکستان کے کردار کے بار ے میں تبادلہ خیال کیا اور اُن مزید مثبت اقدامات کے بارے میں بھی بات کی جو پاکستان کرسکتا ہے۔
سفیر خلیل زاد نے افغانستان اور پاکستان میں تبادلہ خیال کرتے ہوئے تذکرہ کیا کہ جامع امن کا قیام افغانستان اور پاکستان سے قابل اعتبار ضمانت کا متقاضی ہے کہ کسی بھی ملک کی سر زمین دوسرے کے خلاف استعمال نہیں ہوگی۔ افغان فریقین کے درمیان جامع امن معاہدہ میں سرِ فہرست یہ ضمانتیں وسیع تر علاقائی معاشی انضمام، روابط استوار کرنے اور ترقی میں مددگار ثابت ہوں
رابطہ: شعبہ امور عامہ ۲ ِ اگست ۲۰۱۹ ء
سفارتخانہ ریاست ہائے متحدہ امریکہ برائے فوری اجراء
فون:۰۵۱۲۰۱۵۴۲۷؛ ۰۵۱۲۰۱۴۴۲۳ ۲۸/۲۰۱۹ء