رابرٹ سلبرسٹین، کراچی میں امریکی قونصل جنرل مقرر

یکم اگست 2019
رابطہ: کرش داس، ترجمان
فون: 021 3527 5000

فوری اجراء کے لئے

رابرٹ سلبرسٹین، کراچی میں امریکی قونصل جنرل مقرر

کراچی: رابرٹ سلبرسٹین نے یکم اگست سے کراچی میں امریکی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا۔ وہ امریکی سینیئر فارن سروس کے کیریئر میمبر ہیں اور حال ہی میں واشنگٹن ڈی سی میں انسپیکٹر جنرل کے دفتر میں اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ اور اس کے بیرون ملک مشنز کے معاملات کو بہتر بنانے میں مددگار رہے ہیں۔

اس سے قبل قونصل جنرل سلبرسٹین امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے فارن سروس انسٹیٹیوٹ میں سینیئر مشیر کی حیثیت سے کام کرتے رہے جہاں انہوں نے ڈپارٹمنٹ کے ملازمت خارجہ اور سول سروس افسران کیلئے تربیتی اور تعلیمی نصاب ترتیب دیے۔

قونصل جنرل سلبرسٹین لتھوانیا میں موجود امریکی سفارتخانے میں ڈپٹی چیف آف مشن رہنے کے ساتھ ساتھ نارڈک بالٹک معاملات کے آفس ڈائریکٹر اور جنوب وسطی یورپ آفس کے ڈپٹی ڈائریکٹر بھی رہہ چکے ہیں۔ ان کی دوسری خدمات میں ویتنام کے ہو چی منہ شہر اور کروشیا کے دارلحکومت زگریب میں واقع امریکی سفارتخانوں اور بھارت کے شہر چنائے میں موجود امریکی قونصل خانے میں تقرریاں بھی شامل ہیں۔

قونصل جنرل کے پاس نیشنل ڈفینس یونیورسٹی کے کالج آف انٹرنیشنل سکیورٹی افیئرز سے نیشنل سکیورٹی اسٹریٹجی اور جان ہاپکنز اسکول آف ایڈوانسڈ انٹرنیشنل اسٹڈیز سے بین الاقوامی تعلقات اور بین الاقوامی معاشیات میں ماسٹرس کی ڈگریاں ہیں۔