سفیر زلمے خلیل زاد کے دورہ پاکستان کا اعلامیہ

اسلام آباد (۳ نومبر۲۰۲۰ء) ۔۔ امریکہ کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان مفاہمت سفیر زلمے خلیل زاد نے گزشتہ روز اسلام آباد کا دورہ کیا۔ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ اور سلامتی اُمور کے دیگر حُکام کے ساتھ ملاقات میں سفیر خلیل زاد نے اُن کو امن عمل کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا۔ ملاقات کے دوران انہوں نے بین الاقوامی برادری میں پائے جانے والے اس زبردست اتفاق رائے پر بھی اظہار خیال  کیا کہ تمام  فریق تشدد کا خاتمہ کریں تاکہ مستقل اور جامع جنگ بندی کی جانب راہ ہموار ہو سکے۔

سفیر خلیل زاد اور جنرل باجوہ نے پاکستان کی مدد سے تشدد میں حتی الامکان خاتمہ کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے اُن اقدامات پر بھی غور کیا جو مذاکرات میں شامل بین الاقوامی مددگار سیاسی تصفیہ میں مصروف افغان فریقوں کی حوصلہ افزائی کے لیے اُٹھا سکتے ہیں تاکہ وہ  مذاکرات کے عمل کو کس طرح سے تیز کر کے ٹھوس پیشرفت ممکن بنا سکیں۔