مارکیٹنگ کے نئے تصورات کاروبار کو بلندیوں تک پہنچا سکتے ہیں

اسلام آباد (۲۲  ِمئی ،  ۲۰۱۷ء)__ امریکی کاروباری مشیر ڈاکٹر ٹیری جیکسن نے گزشتہ ہفتے اسلام آباد، لاہور اور کراچی میں مختلف پریذنٹیشنز کے ذریعے پاکستانی بزنس کے طلبہ اور کاروباری افراد کی موثر مارکیٹنگ نظام کے بارے میں رہنمائی کی۔ امریکی سفارتخانہ کے زیر اہتمام جیکسن کا دورہ پاکستان ۲۰۱۷ انٹر پینور سپیکر سیریز کا حصہ تھا۔

ڈاکٹر جیکسن مختلف امریکی کاروباری کمپنیوں ایکسن موبائل اور برسٹل میئرزسکویب کو کاروباری مشاورت کا ۲۵ سالہ تجربہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے کاروباری افراد کو بتایا کہ نئے کاروبار کی حکمت عملی میں موثر مارکیٹنگ نظام کے لئے خاطر خواہ وقت نکالنا کتنا ضروری ہے۔

ڈاکٹر جیکسن نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ ان کے دورہ پاکستان کے دوران یہاں کے کاروباری طبقے کی جدت اور عزم نے انہیں متاثر کیا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یہاں مرد اور خواتین سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا اور مجھے امید ہے کہ انہیں بھی میرے تجربے سے مارکیٹنگ کے نئے تصورات سے آگاہی ملی ہو گی جو کہ ان کے کاروباروں کو مزید بلندیوں تک پہنچائی گی۔ ڈاکٹر جیکسن نے کاروباری افراد کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنی منزلوں کا تعین کرنا ہو گا انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ پاکستان کا مستقبل تابناک ہے۔

اپنے دورے میں ڈاکٹر جیکسن نے بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد، پلان نائن ایکس لاہور اور این ای ڈی انکیوبیشن سنٹر کراچی میں حاضرین سے خطاب کیا۔ امریکی سفارتخانہ  آنے والے مہینوں میں انٹر پینور سپیکر سیریز کے ذریعے مزید پروگراموں کا انعقاد کرے گا جس کا مقصد پاکستانی کاروباری  افراد کو فنانس اور نصاب کی ترقی میں معاونت فراہم کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی سفارتخانہ کے مختلف پروگرام پاکستانی کاروباری افراد کو مالیت ذرائع تک رسائی، کاروباری تعلیم کے فروغ کیلئے مواقعوں کی فراہمی اور کاروباری  سرگرمیوں کا فروغ  بشمول امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ) کے پاکستان پرائیویٹ انوسٹمنٹ انیشٹیو جسکے تحت پاکستان کے تیزی سے ابھرتے ہوئے چھوٹے ، درمیانے اور بڑی کاروباروں کو ۱۰۰ ملین ڈالر سے زائد مساوی  بنیاد پر سرمایہ   کی فراہمی شامل ہے۔

###